ذوالفقار علی وزیر اعظم کی کوششوں سے بچے، مریم نوازکادعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2016, 4:42 PM | عالمی خبریں |

کراچی30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی کوشش کے باعث ہی انڈونیشیائی حکام نے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روکا ہے۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے مریم نواز کے ایک ٹوئٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ انڈونیشیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں سزائے موت پانے والے پاکستانی کی سزاپرعملدرآمدکورکوانا انتہائی مشکل ہے لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ وہ ذوالفقار کی سزائے موت پرعملدرآمدکورکوانے کی ایک اور کوشش کریں گے، جو کامیاب ہو گئی۔جکارتہ حکومت نے جمعرات کی رات چار مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جبکہ دیگر دس مجرمان کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ اسکواڈ کے سامنے نہ لایا گیا۔ اگرچہ حکومت نے اس تاخیر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن مقامی میڈیا کے مطابق جس جیل میں ان مجرمان کو سزا دی جانا تھی، وہاں اچانک طوفانی صورتحال کے باعث اسے مؤخر کرنا پڑ گیا۔انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل نے انتیس جولائی بروز جمعہ میڈیاکوبتایاکہ فوری طور پر ان دس مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کا امکان نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا، ایک بات یقینی ہے کہ ان مجرمان کی سزا پر عملدرآمد ہو کر ہی رہے گا۔گزشتہ رات جن مجرمان کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کیا گیا، ان میں نائجیریا کے تین باشندوں کے علاوہ ایک انڈونیشی شہری بھی شامل تھا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون اور یورپی یونین کی طرف سے شدید دباؤ کے باوجود ان مجرمان کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ جکارتہ حکومت کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں مجرم قرار پانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔جن دیگر مجرمان کو اس سزا کا سامنا ہے، ان میں ایک پاکستانی شہری کے علاوہ بھارتی اور زمبابوے کے باشندے بھی شامل ہیں۔ باون سالہ پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو نومبر سن دو ہزار چودہ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے عدالتی کارروائی کے بعد سن دو ہزار پندرہ میں موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔ تاہم انسانی حقوق کے سرکردہ اداروں کا کہنا ہے کہ علی شفاف عدالتی کارروائی سے محروم رہے اور ایسے امکانات ہیں کہ انہوں نے تشدد کے باعث اقبال جرم کیا۔مریم نواز نے ذوالفقار علی کی سزائے موت کو مؤخر کروانے کا سہرا نواز شریف کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کوششیں کار گر ثابت ہوئی ہیں۔ پاکستانی سیاسی منظر نامے پر یہ خاتون سیاستدان پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کی جانشین قرار دی جاتی ہیں۔ پاکستان سفارتی اور سیاسی سطح پر علی کی سزائے موت کو رکوانے کی کوشش میں مصروف ہے۔تاہم یہ امر اہم ہے کہ پاکستان کی طرف سے انڈونیشیا پر اپنے شہری کی سزائے موت رکوانے کی کوشش اسلام آباد کی اپنی پالیسیوں سے متصادم بھی نظر آتی ہے، جہاں دسمبر سن دو ہزار چودہ سے اب تک چار سو سولہ مجرمان کو تختہ دارپرلٹکایاجاچکاہے۔

امریکہ میں زیکاوائرس کے خطرات بڑھتے ہوئے
واشنگٹن30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست فلوریڈا میں زیکا وائرس میں مبتلا ہونے والے چار مریضوں کے بارے میں شک ہے کہ شائد امریکا میں ہی مچھروں کے کاٹے جانے سے وہ اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ابھی تک امریکا میں اس بیماری کے کل سولہ سو کیس ریکارڈہوئے ہیں لیکن ان سبھی کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں یہ بیماری بیرون ملک سفر کے دوران لاحق ہوئی تھی۔ حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ میامی کے ایک شمالی علاقے کے مچھروں میں یہ وائرس پنپ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...