سینٹرل سروسز میں آر ایس ایس کی پسند کے افسران کو بھرتی کرنے کامنصوبہ:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 11:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی22مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی کی جم کر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی میرٹ لسٹ سے چھیڑ چھاڑ کرکے سینٹر سروسز میں آر ایس ایس کی پسند کے افسران کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر ایک خط پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ طلباء بیدا رہوجائیں ،آپ کا مستقبل خطرے میں ہے،آر ایس ایس وہی چاہتا ہے، جوآپ کا حق ہے‘‘۔ٹویٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ہیش ٹیگ کے طور پر #ByeByeUPSC بھی لکھا ہے۔ واضح ہو کہ راہل گاندھی کا یہ ٹوئٹ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) کی جانب سے 17 مئی کو یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) ایک خط کے بعد آیا ہے۔ اس خط میں PMO نے یو پی ایس سی کو فاؤنڈیشن کورس کے نمبروں کی بنیاد پر منتخب درخواست دہندگان کو کیڈر دینے کا مشورہ دیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...