نائیڈو نے صرف مرکز کی ترقیاتی اسکیموں کی نقل کی: مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2019, 9:26 PM | ملکی خبریں |

گنٹور (آندھرا پردیش)،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو پر طنز کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ریاست میں غریبوں کے لئے نئی اسکیمیں شروع کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود انہوں نے صرف مرکز کی ترقیاتی اسکیموں کی نقل کی ہے۔

مودی نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائیڈو نے دعوی کیا تھا کہ وہ میرے سینئر ہیں، لیکن وہ پارٹی بدلنے اور اپنے سسر (اینٹی راما راؤ) کو دھوکہ دینے میں سینئر ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ نائیڈو نے آندھرا پردیش کی ترقی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ صرف اپنے بیٹے این لوکیش کی ترقی میں مصروف رہے۔وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ امراوتی کو دوبارہ ترقی کا وعدہ کرنے والے وزیر اعلی اب اپنی ترقی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ نائیڈو غریبوں کے لئے نئی اسکیمیں شروع کرنے کے مقام پر این ڈی اے حکومت کی اسکیموں کو اپنا بتاتے رہے ہیں۔ملک کو صاف توانائی مہیا کرانے کے سلسلے میں مودی نے کہا کہ 60 سال میں جہاں صرف 12 کروڑ گیس کنکشن دیئے گئے تھے تو وہیں این ڈی اے حکومت نے صرف چار سال میں 13 کروڑ کنکشن دیئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...