وزیر اعظم مودی نے عمان میں شیو مندرکے درشن کیے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 9:23 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

مسقط12 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ مسقط میں 125 سالہ قدیم شیو مندر میں پوجا کرنا اپنے لیے مبارک تصور کر رہے ہیں ۔ اس علاقہ کے سب سے قدیم مندروں میں سے ایک ہے۔ مودی اپنی تین ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں یہاں پہنچے، انہوں نے یہاں ماتراہ علاقے میں واقع مندر کی زیارت کی ۔ وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ مسقط کے شیو مندر میں پوجا کرنا مبارک محسوس کر رہا ہوں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ مودی نے مسقط میں تاریخی شیو مندر میں پوجا ارچنا کی اور مندر انتظامیہ کے ارکان سے بات چیت بھی کی۔ مندر کی تعمیر گجرات کے تاجر برادری نے 125 سال پہلے کیا تھا اور بعد میں 1999 میں اس کی تجدید کی گئی تھی ۔واضح ہو کہ مندر میں قدیم دیومالائی دیوی اور دیوتاؤں کے بت موجو دہیں ۔ واضح ہو کہ یہاں بھارتی نژاد ہندو برادری کے افراد بڑی تعدادمیں پوجاکے لیے آتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

چامراج نگر زہریلے پرسادسے ہلاکتوں کا معاملہ: گروہی مفاد پرستی نے لی 15بے قصوروں کی جان۔ مندر کے پجاری نے دی تھی سپاری !

چامراج نگر کے سولواڈی گاؤں میں مندر کا زہریلا پرساد کھانے کے بعد ہونے والی15بھکتوں کی ہلاکتوں کے پیچھے اسی مندر کے چیف پجاری کی سازش کا خلاصہ سامنے آیا ہے۔ ...

وزیراعظم مودی کا حملہ:4سال پہلے کسی نے سوچابھی نہیں تھا کہ سکھ فسادمعاملے میں کانگریس لیڈر کوسزا ملے گی

وزیر اعظم نریندر مودی نے 1984سکھ مخالف فسادات میں انصاف میں تاخیر کا خاکہ پیش کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ کانگریس لیڈر کو معاملے میں مجرم ٹھہرایا جائے گا۔

خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے براہِ راست ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھرباور کرایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں اور انہیں اس کیس میں ملوث کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی ...

شارجہ میں منکی کمیونٹی کی خوبصورت گیٹ ٹو گیدر تقریب؛ کرناٹک کے وزراء نے کی شرکت؛ منکی میں غریبوں کے لئے چالیس مکانات دینے کا اعلان

منکی کمیونٹی (یو اے ای) کی جانب سےگذشتہ روز شارجہ میں اتحاد و ملن کے نام پر   گیٹ ٹو گیدر کی ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی جس میں کرناٹک کے وزراء نے بھی شرکت کی اور  منکی کے عوام کی کثیر تعداد ایک پلیٹ فارم پر نظر آنے پر نہایت  خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام میں  بچوں سمیت ...

18بیرونی ممالک میں ملازمت کرنے والوں کویکم جنوری سے لازمی طور پر آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگا

بیرونی ممالک میں ملازمت کرنے والوں کے لئے مرکزی حکومت نے ایک نئی شرط لاگو کردی ہے جس کے مطابق یکم جنوری 2019 ؁ء سے امیگریشن چیک ناٹ ریکوائرڈECNRوالا پاسپورٹ رکھنے والے ملازمین کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ اپنا آن لائن رجسٹر کروائیں۔

سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کی دبئی آمد پر تہنیتی پروگرام؛ پہلے ملک کے اندرونی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ ہونی چاہئے؛ گوڈا نے مودی پر کسا طنز

سابق وزیراعظم  ایچ ڈی دیوے گوڈا کی دبئی آمد کے موقع پر کرناٹکا این آر آئی فورم کی جانب سے دبئی میں گذشتہ روز دیوے گوڈا کے لئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ ریاست کرناٹک سے وزیراعظم منتخب ہونے والے دیوے گوڈا واحد شخص ہیں۔ پروگرام میں شال اوڑھ ...

دمام میں کاسرگوڈ کے ایک شخص کی لاش کی تین سال بعد تدفین

دمام سعودی عربیہ میں تین سال قبل انتقال کرگئے پڑوسی تعلقہ  کاسرگوڈ کیرالہ کے حسینار کنہی (۵۷سال) نامی ایک شخص کی لاش کو تین سال بعد دفنایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرحوم حسینار کنہی کے پاسپورٹ پر درج اس کے  ہندوستانی پتے میں کچھ خامیاں تھیں اور پتہ نامکمل تھا اس لئے سعودی پولیس ...