میں تو ملک کیلئے گدھے کی طرح کام کرتا ہوں: مودی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2017, 11:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بہرائچ، 23/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہرائچ میں اکھلیش یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ مودی اور بی جے پی پر حملہ کرو تو سمجھ سکتا ہوں، لیکن اب آپ گدھے پر حملہ کر رہے ہیں؟ گدی سے بھی ڈر لگنے لگے ہو کیا؟ وزیر اعظم نے کہا کہ میں فخریہ گدھے سے سبق لیتاہوں اور ملک کے لئے گدھے کی طرح کام کرتا ہوں، سوا سو کروڑ دیش کی عوام میرے مالک ہیں، گدھا وفادار ہوتا ہے اسے جو کام دیا جاتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا میں حیران ہوں کہ آپ کی نسل پرست ذہنیت سے کہ جانوروں میں بھی اونچ نیچ کے تاثرات دیکھنے لگ گئے، گدھا آپ کو اتنا برا لگنے لگا، گدھا بھی ہمیں ترغیب دیتا ہے،وہ ہمیشہ اپنے مالک کا وفادار ہوتا ہے اور ذمہ داریوں کو ادا کرتا ہے، جن کے گلے لگ کر آپ ووٹ مانگ رہے ہو اسی یو پی اے حکومت نے 2013 میں گجرات کے گدھے کو پوسٹل اسٹیپ نکالا تھا۔ اکھلیش آپ جہاں کے گدھے کی بات کر رہے ہو، وہ وہی جگہ ہے جہاں گاندھی، سردار پٹیل نے جنم لیا، کرشن نے اسے اپنی میدان عمل بنائی۔
غور طلب ہے کہ اکھلیش یادو نے رائے بریلی میں ہوئی ایک ریلی میں سپر اسٹار امیتابھ بچن سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صدی کے سپر اسٹار سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ گجرات کے گدھے کی تشہیر کرنا بند کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر گدھے کی تشہیر ہونے لگے گی تو کس طرح چلے گا۔ گجرات کے لوگ تو وہاں کے گدھے کا بھی اعلان کروا رہے ہیں، گدھے کا بھی کہیں تشہیر کرایا جاتا ہے۔ بتا دیں کہ امیتابھ بچن گجرات سیاحت کے برانڈ سفیر ہیں اور اسی سلسلے میں اکھلیش یادو یہ سب کچھ کہہ گئے۔ دراصل وہ پی ایم مودی کی اتوار کو کہی گئی اس بات پر جوابی کر رہے تھے جب انہوں نے ایس پی پر یوپی میں مذہب کے نام پر تفریق کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اکھلیش نے کہا تھا کہ گجرات والے ٹی وی پر گدھے کی تشہیر کرتے ہیں اور یوپی میں آکر شمشان اور قبرستان کی بات کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...