جھانسی میں پی ایم مودی نے کہا، پلوامہ حملے میں سازش کرنے و الوں کو سزا ملے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2019, 11:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ حملے پر جھانسی کی ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو سارے فیصلے لینے کے لئے اجازت دے گئی ہے۔ملک اس واقعہ کے بعد ماتم میں ہے۔پلوامہ حملے کے سازش کرنے والوں کو ان کی سزا مل کررہے گی۔دہشت گرد تنظیموں اور ان کے آقاؤں نے جو حیوانیت دکھائی ہے، اس کا پورا حساب کیا جائے گا ہمارا پڑوسی ملک اس وقت اقتصادی بدحالی سے گزر رہا ہے۔بڑے بڑے ملک اس سے دور کررہے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آپ سب کے جذبات کو میں سمجھ سکتا ہوں۔ہمارے جوانوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جان قربان کی ہے۔ان کی یہ قربانی ضائع نہیں ہوگی۔ہمارے پڑوسی ملک کو یہ لگتا ہے کہ وہ ایسی تباہی مچا کر ہندوستان کو بدحال کر سکتا ہے، تو وہ ایسا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔اس یہ منصوبے کبھی پورے نہیں ہونے والے ہیں۔130 کروڑ ہندوستانی اس طرح کی ہر سازش اور ایسے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔پی ایم مودی نے کہا کہ پاکستان اقتصادی بدحالی کے برے دور سے گزر رہا ہے۔وہ دنیا میں اتنا الگ تھلگ ہو چکا ہے کہ بڑے بڑے ملک اس سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں۔اس کے لیے روزمرہ کا گزارا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔وہ آج کٹورا لے کر گزر رہا ہے۔بدحالی کے اس دور میں وہ ہندوستان پر حملہ کر رہا ہے۔اس سوچ کے ساتھ وہ ہمیں ہلادیں گے۔ میں پاکستان میں بیٹھے لیڈروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے یہ منصوبے پورے نہیں ہو پائیں گے۔آپ نے اپنی بدحالی دیکھی ہے، ہندوستان ترقی کے راستے پر چل رہا ہے۔ ہندوستان کی 130 کروڑ عوام اس حملے کا مل کر منہ توڑ جواب دے گی۔گنہگاروں کو سزا مل رہے گی۔ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...