زراعت اور کسان کے مسائل پر وزیر اعظم کی دوروزہ کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2018, 8:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کسانوں کے مسائل پر غور و فکران کا حل نکالنے کی غرض سے وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 فروری کو دو روزہ قومی کانفرنس بلا ئی ہے۔اس کانفرنس میں زرعی شعبہ سے منسلک مختصر مدت اور طویل مدت اہمیت کے موضوعات اور 2022 تک کسانوں کی آمدنی کودوگناکرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی ۔ زراعت سیکرٹری ایس کے پٹنائک نے بتایا کہ قومی کانفرنس2022 کا انعقاد قومی دارالحکومت واقع پوسا احاطے میں ہوگا اور اس کے انعقاد کا اہتمام زراعت اور کسان بہبود کی وزارت کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس کانفرنس میں 20 فروری کو حصہ لیں گے۔ اس کانفرنس میں وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ کے علاوہ کئی متعلقہ حکام و افسران اور کسان تنظیموں کے نمائندگان حصہ لیں گے ۔کانفرنس میں پہلے دن زر عی ماہرین اورحکام کسانوں کے مسائل پر گفتگو کریں گے۔ اس سلسلے میں اگلے دن سفارشات پیش کی جائیں گی۔ اسی دن وزیر اعظم کانفرنس میں حصہ لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...