اوآراوپی پر 12ہزار کروڑ کی ضرورت ہے، مگر کانگریس نے چھوڑے 500کروڑ:مودی

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2017, 9:22 PM | ملکی خبریں |

گونڈا،24فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی انتخابی ریلی میں فوج میں ”ون رینک ون پنشن“ (اوآراوپی)کو لے کر بھی پیشرو کانگریس حکومت پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ ہم 40سال سے جنگ لڑ رہے جوانوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے اوآراوپی نافذ کیا۔ملائم جی خود وزیر دفاع رہے، کچھ نہیں کیا۔وہیں اکھلیش جی جن سے گلے لگ رہے ہیں، انہوں نے کبھی ایسا نہیں کیا، جاتے جاتے سیاست کرنے کے لئے جوانوں کا مذاق اڑایا اور محض 500کروڑ روپے بجٹ میں رکھ دئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے بڑی فوج کی توہین ہو سکی ہے کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جب میں آیا تو میں نے حساب لگانا شروع کیا۔تفتیش میں سامنے آیا کہ حکومت کے پاس کوئی معلومات نہیں تھی،تمام ادھر ادھر پھیلی پڑی تھی،حساب کتاب میں ایک سال لگ گیا،جب میں نے اس کانفاد کیا تو پتہ چلا کہ 12ہزار کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔مودی نے کہاکہ میں نے فوج کے لوگوں کو بلایا اور بتایا کہ آپ کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، میری مدد کیجئے،یہ کانگریس والے تو 500کروڑ چھوڑ کر گئے، کچھ ہونے والا نہیں ہے،مجھے غریبوں کے لئے بھی کام کرنا ہے،ایک ساتھ 12ہزار کروڑ روپے نکالنا مشکل ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں دو تین قسطوں میں دوں گا اور ہمارے فوجی ساتھی فوری طور مان گئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک سات ہزار کروڑ روپے براہ راست اکاؤنٹ میں جمع ہو گئے،باقی بھی پہنچ جائیں گے،کام ایسا کیا جاتا ہے۔پی ایم مودی نے اب تک جو چار مرحلے کی خبریں آئی ہیں، وہ یہاں کے وزیر اعلی جی کا چہرہ دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے کہ کیا ہوا ہے؟، جنہیں انہوں نے گلے لگایا انہیں ملک کے لوگوں نے الوداعی دے دی ہے۔یہ انتخابات یوپی اور ملک کے لئے بہت اہم ہے،غریبوں کی بھلائی کے لئے سب سے زیادہ اترپردیش میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں امتیازی سلوک ختم کرنے کا کام کروں گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...