مودی تین ممالک کے دورے کے بعد وطن واپس ہوئے،سشماسوراج نے استقبا ل کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 11:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی21اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی تین ممالک کے اپنے دورہ کے بعد آج یہاں پہنچ گئے۔مسٹر مودی کے ہوائی اڈے پہنچنے پروزیر خارجہ سشما سوراج نے ان کا استقبال کیا۔ واضح ہوکہ اس درمیان لندن میں ان کے خلاف احتجاج بھی ہوا۔وزیر اعظم 16اپریل کو سویڈن، برطانیہ اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔وہ سب سے پہلے سویڈن گئے تھے جہاں انہوں نے سویڈن کے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی اور ہندوستان -نارڈک ممالک کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔مسٹر مودی نے اسٹاک ہوم میں ہندوستانی برادری سے بھی خطاب بھی کیا۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں 17 اپریل کوبرطانیہ پہنچے۔ وہاں لندن میں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مئے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی اور ملکہ الزبتھ دوم سے بھی ملاقات کی۔ مسٹر مودی نے ویسٹ منسٹر کے سینٹرل ہال میں ہندوستان کی بات سب کے ساتھ پروگرام میں تقریبا ڈھائی گھنٹے سے زیادہ وقت تک سوال جواب کے ذریعے ہندوستان کے حکمران کے طور پر اپنے نقطہ نظر کو سب کے سامنے رکھا۔ انہوں نے دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان مملکت اور سربراہوں کی میٹنگ (چوگم) میں بھی حصہ لیا۔اس دوران انہوں نے کئی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہوں کے ساتھ الگ سے دو طرفہ میٹنگ بھی کی۔وزیر اعظم کل لندن سے برلن پہنچے تھے جہاں انہوں نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کی۔برلن میں کچھ دیر رکنے کے بعد وہ وطن روانہ ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...