وزیر اعظم بتائیں کہ پلوامہ حملے کے ابتدائی دو گھنٹوں میں انہیں جانکاری تھی یا نہیں، کانگریس کاحملہ جاری،سرکارنے بے حسی کیوں دکھائی؟پی ایم نے مذمت تک نہیں کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2019, 9:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 22 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی اتراکھنڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے موبائل فون کے ذریعے جلسے سے خطاب کرنے کا دعوی کرتے ہوئے جمعہ کو کہاہے کہ مودی بتائیں کہ حملے کے ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران انہیں اس حملے کی معلومات تھیں یا نہیں۔

پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیر اعظم کو اس کی معلومات تھیں توفوٹوشوٹ کرنے اورپروگرام کرکے انہوں نے بے حسی کیوں دکھائی اور اگر دو گھنٹوں تک اتنے بڑے حملے کے بارے میں معلومات نہیں تھیں کہ تویہ سیکورٹی سے منسلک سنگین سوال ہے۔کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے نامہ نگاروں سے کہاہے کہ14 فروری کودن میں تین بج کر10 منٹ پر حملہ ہوا اور دو گھنٹے بعد وزیر اعظم نے موبائل فون کے ذریعے ریلی سے خطاب کیا،وہ اس جلسہ عام میں پلوامہ حملے کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولے،اگر وہ پلوامہ حملے کے بارے میں بولتے، اس کی مذمت کرتے، جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے تو وہ کم از کم دو منٹ کی خاموشی رکھنے کے لیے کہتے لیکن ایساکچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے دوردرشن پر نشر وزیر اعظم کی تقریر کی ایک فوٹیج بھی دکھائی اور دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم شام میں پانچ بج کر10 منٹ پر جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔تیواری نے سوال کیاکہ ہم وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ اس دن تین بج کر10 منٹ سے پانچ بج کر10 منٹ کے درمیان کیا کر رہے تھے؟ کیا اس دوران آپ کو اس حملے کی معلومات تھیں؟۔ کانگریس کے ترجمان نے کہاہے کہ اس میں دو باتیں ہو سکتی ہیں،پہلی بات یہ ہو سکتی ہے کہ وزیر اعظم کو اس حملے کے بارے میں معلوم تھااور انہوں نے فوٹوشوٹ جاری رکھااورریلی سے خطاب کیا،اگر ایسا ہے تو اس سے بڑی بے حسی کچھ نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہاکہ دوسری بات یہ ہو سکتی ہے کہ تین بج کر 10 منٹ سے پانچ بج کر 10 منٹ درمیان تک وزیر اعظم کو معلوم نہیں تھا،اگرایساہے تویہ سیکورٹی سے منسلک سنگین سوال ہے،اس سے حکومت کی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے الزام لگایا تھا کہ جب ملک اس گھناؤنے حملے کی وجہ صدمے میں تھا تو اس وقت مودی کاربیٹ پارک میں ایک چینل کے لئے فلم کی شوٹنگ اور سیلنگ کر رہے تھے۔ادھر بی جے پی صدر امت شاہ نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی پر وزیر اعظم کے عزم کو لے کر الزام لگانے کا ملک کے عوام پر کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے۔غور طلب ہے کہ گذشتہ 14 فروری کو ہوئے پلوامہ خودکش دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے کم از کم 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔