سڑک حادثے میں مودی کی بیوی جسودابین زخمی، ایک رشتہ دار کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2018, 7:45 PM | ملکی خبریں |

جے پور،07؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کی اہلیہ جسودا بین بدھ کو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔راجستھان کے کوٹا۔چتوڑ ہائیوے پر پرسولی تھانہ علاقہ میں جسودہ بین کو لے جا رہی اینوواکو سامنے سے آرہی ایک کار نے ٹکر ماردی۔اس حادثے میں پی ایم مودی کی اہلیہ کو سر میں چوٹ آئی ہے۔انہیں چتوڑ گڑھ کے اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔بتادیں کہ اس حادثے میں ان کے ایک رشتہ دار کی موت ہو گئی ہے۔پولیس نے کے مطابق مہلوک کی پہچان جسودا بین کے رشتہ دار بسنت بھائی مودی کے طور ہوئی ہے۔ان کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔تھانہ انتظامیہ پرسولی شیام سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں جسودا بین کوزیادہ چوٹ نہیں آئی ہے۔ان کے ساتھ کار میں موجود دیگر 4لوگ بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...