منی شنکر ایر کا بیان غلط:لیکن مودی جی نے جو منموہن سنگھ کے بارے میں کہا وہ بھی ٹھیک نہیں:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 11:47 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد ،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابی مہم کے آخری دن پریس کانفرنس کرکے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم مودی کو نشانے پر لیا ہے۔انہوں نے صاف کہا کہ مودی جی پر منی شنکر ایر کا تبصرہ بالکل غلط تھا آخر وہ ہمارے وزیر اعظم ہیں۔لیکن پی ایم مودی نے جو ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بارے میں کہا کہ ٹھیک نہیں ہے وہ بھی ہمارے سابق وزیر اعظم ہیں۔کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ پاکستانی سفارت کاروں کے ساتھ ضیافت میں ملاقات کو لے کر اس کے پیشرو وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خلاف نریندر مودی کا تبصرہ ناقابل قبول ہے۔راہل نے کہاکہ مودی جی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بارے میں جو کچھ کہا ہے، وہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی جی نے بدعنوانی کے بارے میں ایک بھی لفظ نہیں کہا ہے۔وہ (امت شاہ کے بیٹے) جی شاہ اور رافیل سودے کے بارے میں خاموش ہیں۔غور طلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ایک انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ منموہن سنگھ گجرات انتخابات میں فتح کے لئے پاکستان کے ساتھ ساز باز کر رہے ہیں۔اس پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ مودی خطرناک روایت پیدا کر رہے ہیں اور انہوں نے ان سے اس سلسلے میں قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...