مودی نے تباہ کن سیلاب متاثرہ کیرل کا فضائی سروے کیا، 500 کروڑ راحت پیکج کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 10:32 PM | ملکی خبریں |

کوچی؍نئی دہلی،18؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کیرل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ انہوں نے سیلاب راحت کے لئے 500 کروڑ کے پیکج کا اعلان بھی کیا ۔

وزیر اعظم قومی راحت فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے سیلاب کے دوران مرنے والے افراد کے رشتہ داروں کو دو لاکھ روپے اور شدید طور سے زخمی کو پچاس ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی ۔وزیر اعظم نے ریاست میں سیلاب سے پیدا ہونے والے حالات کے سروے کے لئے کیرل کا دورہ کیا ۔

اس دوران وزیر اعظم کے ساتھ گورنر پی ستھا شیوم،وزیر اعلیٰ پینرائی وجین اور مرکزی وزیر کے جے الفونس اور افسر موجود تھے۔ حالانکہ خراب موسم کے سبب پہلے سے مقرر ہوائی سروے کے پروگرام کو سیکورٹی افسروں نے اجازت نہیں دی ۔ بعد میں موسم میں کچھ بہتری دیکھ کر وزیر اعظم کے ہوائی سروے کو اجازت دی گئی ۔ وزی اعظم نے سیلاب کے سبب ناگہانی اموات اور جان و مال کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

فضائی سروے کے بعد وزیر اعظم نے کیرل کے وزیر اعلیٰ پینرائی وجین اور ریاستی سرکار کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران سیلاب کے حالات کا جائزہ لیا۔جائزے کے بعد وزیر اعظم نے کیرل کو پانچ سو کروڑ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا۔ یہ بارہ اگست کو وزیر داکلہ کے ذریعہ اعلان شدہ سو کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے ریاستی سرکار کو یقین دلایا کہ مانگ کے مطابق خوردنی اشیاء،دوا وغیرہ سمیت راحت کا سامان فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے بیمہ کمپنیوں کو سماجی سیکورٹی منصوبوں کے تحت متاثرہ اہل خانہ اور مستفدین کو معاوضے کی تشخیص اور وقت پر جاری کرنے کے لئے خصوصی کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ فصل بیمہ منصوبہ کے تحت کاشت کاروں کے دعوؤں کی ابتدائی منظوری کے لئے رہنما ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے قومی شاہراہ اتھاری (این ایچ آئی کو ترجیحی بنیاد پر سیلاب کے سبب تباہ اہم شاہراہوں کی مرمت کے لئے ہدایت کی ہے ۔ این ٹی پی سی اور پی جی سی آئی ایل جیسے مرکزی عوامی شعبوں کو بھی بجلی لائنوں کو بحال کرنے میں ریاستی سرکا ر کو تمام ممکنہ مدد کرنے کے لئے دستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی سیلاب متاثرہکیرل میں حالات اور راحتکاموں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی دیر رات ہی کیرل پہنچ گئے تھے ۔ وہاں گورنر پی ستھا شیوم ،وزیر اعلیی پینرائی وجین ور مرکزی وزیر کے جے الفونس اور دیگر افسروں نے ان کا استقال کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...