وزیر اعظم دہرہ دون میں چوتھے بین الاقوامی یوگا دن کی قیادت کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 10:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 جون ، 2018 کو دہرہ دون میں بین الاقوامی یوگا دن کی قیادت کریں گے۔وزیر اعظم ہمالیہ کی گود میں واقع دہرہ دون کے فاریسٹ ریسر چ انسٹی ٹیوٹ کے لان میںیوگ آسن کر رہے ہزاروں رضا کاروں کے ساتھ شامل ہوں گے۔اس موقع پر دنیا بھر میں یوگ سے متعلق تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم نے اس سے قبل نئی دلّی میں 2015 میں راج پتھ پر، کیپیٹل کمپلیکس ، چنڈی گڑھ میں ، 2016 میں اور راما بائی ، سبھا استھل لکھنؤ میں 2017 میں یوگا تقریبات میں شرکت کی تھی۔دنیا بھر کے یوگا شائقین کو مبارک باد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قدیم ہندوستانی سنتوں کی جانب سے یہ بنی نوع انسان کو دیا گیا ایک انتہائی خوبصورت تحفہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا جسم کو چست رکھنے کے لئے محض ایک کسرت ہی نہیں ہے۔ یہ صحت کی ضمانت کا ایک پاسپورٹ اور چست و درست رہنے کی ایک کلید بھی ہے۔ آپ کی صبح کی مشق ہی محض یوگا نہیں ہے۔ لگن کے ساتھ آپ کی روز مرہ کی سرگرمیاں ، اور مکمل بیداری کے ساتھ اپنے کام کی انجام دہی بھی اپنے آپ میں یوگا کا ایک حصہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تجاوزکی دنیا میں یوگا توازن اور تسکین کا ضامن ہے۔ ذہنی تناؤ کی شکار اس دنیا میں یوگاسکون کا وعدہ کرتا ہے۔ بے چین اور عدم توجہ کی حامل دنیا کو یوگا چین اور توجہ کی ضمانت دیتا ہے۔ خوف کی دنیا میں یوگا امید ، توانائی اور حوصلہ پیداکرتا ہے۔وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پرسوشل میڈیا کے ساتھ سے بھی مختلف النوع یوگ آسنوں کی باریکیوں اور مختلف مقامات پر یوگ آسن کر رہے لوگوں کی تصاویر کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...