عوام کو کروڑ پتی بنانے وزیراعظم مودی کا نیا منصوبہ،برقی ، امکنہ اور سماجی بہبود پروگراموں کیلئے پیر کو سب سے بڑے معاشی پیاکیج کا اعلان متوقع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 11:24 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23/ستمبر (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی پیر کو اپنی حکومت کی جانب سے تیار کردہ سب سے بڑے معاشی پیاکیج کا اعلان کریں گے۔   روزگار پیدا کرنے والے امکنہ ، برقی اور سماجی بہبود کے پروگراموں کے لئے توقع ہے کہ 40,000 تا 50,000 کرور روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ عوام کو کروڑپتی بنانے کے منصوبہ کے تحت وزیراعظم نے بے نامی جائیدادوں کا پتہ چلانے والے عوام کو ایک کروڑ روپئے تک انعام دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے ۔ عوام کو اب کروڑ پتی بننے کے لئے کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام میں حصہ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ کام اب عوام اپنے پڑوسی پر نظر رکھ کر بھی کرسکتے ہیں ۔ یعنی مودی حکومت کی طرف سے بے نامی جائیداد کے تعلق سے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت عوام کو بس اتنا کرنا ہے کہ اپنے پڑوسی کی جائیداد کے بے نامی ہونے یا نہ ہونے کا علم رکھیں اور اگر بے نامی جائیداد ہے تو اس کی اطلاع حکومت کو دی جائے ۔ مودی حکومت اس اطلاع کے عوض عوام کو ایک کروڑ تک کا انعام دے گی ۔ یہ منصوبہ فی الحال وزارت فینانس کے زیرغور ہے ۔ منصوبہ پر اتفاق رائے ہونے کے بعد سی بی ڈی ٹی کی طرف سے اسے نافذ کیا جائے گا اور اکٹوبر یا نومبر میں اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت بے نامی جائیداد کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں کرچکی ہے ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹر ٹیکسیس کے ایک عہدیدار کے مطابق بے نامی جائیدادوں کی جانچ کی جارہی ہے اور اطلاع دینے والے شخص کو ایک کروڑ کا انعام دیا جائے گا ۔ نام نہ بتانے کی شرط پر انہوں نے مزید کہا کہ مخبری کرنے والے شخص کو کم سے کم 15 لاکھ سے ایک کرور روپئے تک انعام دیا جائے گا ۔ بے نامی جائیداد قانون کو گزشتہ سال پارلیمنٹ سے منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ اب حکومت کروڑہا روپئے لالچ دے کر عوام کو مخبر بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ مودی حکومت نے پیر کے دن سنگھ پریوار کے اہم لیڈر دین دیال اوپادھیا کی صدی پیدائش کے موقع پر ملک میں سب سے بڑا معاشی منصوبہ بروئے کار لانا چاہتی ہے ۔ سال 2017-18 ء کے پہلے چوتھائی حصہ میں 5.7 فیصد پیداوار ریکارڈ کی گئی جو 3 سال میں سب سے کم پیداوار سمجھی جارہی ہے ۔ اب مودی اپنی حکومت کی ماباقی میعاد کے دوران برقی ، امکنہ اور سماجی بہبود پروگراموں کے لئے پیاکیج کا اعلان کریں گے ۔ اس سے روزگار پیدا ہوگا ۔ حکومت سال 2019 ء تک 24×7 برقی سربراہی کو یقینی بنانے کام کررہی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اپنی حکومت کی کارکردگی کا قوم کے سامنے ایک رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں جس میں غریبوں کی بہبودی ایک اہم اسکیمات میں سے ایک ہوگی ۔ اس اسکیم کا نام دین دیال اوپادھیا کے نام ہوگی جس کو دین دیال اوپادھیا گرام جیوتی یوجنا رکھا جائے گا ۔ دیہی اور شہری ترقی ، برقی اور اسکیل ڈیولپمنٹ کے وزرارتوں سے تعلق رکھنے والے سینئر بیورو کریٹس نے اسکیمات شروع کرنے سے متعلق وزیراعظم مودی کو اپنی نمائندگیاں پیش کی ہیں ۔

پٹرول کی قیمتیں عنقریب گھٹ جائیں گی :پردھان
 مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئے گی ۔ امریکہ میں طوفانوں کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہوا تھا ۔ اب یہ قیمت گھٹ جائے گی ۔ پٹرولیم اینڈ نیچرل گیاس کے وزیر نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں عالمی مارکٹ میں کمی آئی ہے ۔ گزشتہ 3 دنوں سے ان قیمتوں میں کمی آرہی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعلق عالمی مارکٹ سے ہی ہے ۔ ہندوستان میں گزشتہ چند ہفتوں سے پٹرول کی قیمت میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمت پر روزانہ نظرثانی کے فیصلے پر ہر گوشے سے تنقیدیں ہورہی ہیں لیکن دھرمیندر پردھان نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے مفاد میں ہے اور وہ اس کے مثبت اثرات محسوس کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...