مودی آج وارانسی میں 15 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کریں گے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 1:01 AM | ملکی خبریں |

وارانسی، 21جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندرمودی 22 جنوری 2019 کو اترپردیش کے وارانسی میں 15 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کریں گے۔پہلی مرتبہ تین روزہ کنونشن ، 21 سے 23 جنوری 2019 تک وارانسی میں منعقد کی جارہی ہے۔ پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن 2019 کا موضوع ہے ’’نئے بھارت کی تعمیر میں بھارت نژاد افراد کا رول‘‘۔بڑی تعداد میں بھارت نڑاد افراد کے کمبھ میلے اور یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی خواہش کے پیش نظر 15 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا انعقاد 9 جنوری کی بجائے 21 سے 23 جنوری کو کیا جارہا ہے۔ کنونشن کے بعد شرکاء 24 جنوری کو پریاگ راج میں کمبھ میلے میں جائیں گے، جس کے بعد وہ 25 جنوری کو دہلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے اور 26 جنوری 2019 کو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھیں گے۔ماریشس کے وزیر اعظم پروند جگناتھ پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن میں مہمان خصوصی ہوں گے، ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن ہمانشو گلاٹھی اسپیشل مہمان ہوں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے رکن پارلیمنٹ جناب کنول جیت سنگھ بخشی مہمان اعزازی ہوں گے۔21 جنوری 2019۔ نوجوان پراواسی بھارتیہ دیوس۔ یہ تقریب بھارت نڑاد نوجوانوں کو نئے بھارت کے ساتھ تعلقات کا موقع فراہم کرے گی۔22 جنوری 2019۔ ماریشس کے وزیراعظم پروند جگناتھ کی موجودگی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہارتھوں پی بی ڈی کنونشن کا افتتاح۔23 جنوری 2019۔ اختتامی اجلاس اور صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں پراواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ کی تقسیم۔اس تقریب کے دوران کئی دیگر اجلاس بھی منعقد ہوں گے جبکہ شام کو ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔پراواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) منانے کا فیصلہ سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی نے کیا تھا۔پہلا پی بی ڈی 9 جنوری 2003 کو نئی دہلی میں منعقد کیا گیا تھا۔ پی بی ڈی 9 جنوری کو منانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تھا کہ 1915 میں مہاتماگاندھی اسی تاریخ کو جنوبی افریقہ سے بھارت لوٹے تھے۔ پی بی ڈی اب ہر دو سال میں ایک بار منایا جاتا ہے۔ اور یہ بیرونی ملکوں میں مقیم بھارتی برادری کو حکومت کے ساتھ تعلقات بنانے اور اپنی جڑوں سے دوبارہ مربوط ہونے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ کنونشن کے دوران بھارت اور بیرون ملک، دونوں میں مختلف شعبوں میں اپنے اہم تعاون کے لئے غیر ملکوں میں رہنے والے بھارت نڑاد منتخب افراد کو پراواسی بھارتیہ سمان سے نوازا جاتا ہے۔14 واں پی بی ڈی 7 سے 9 جنوری 2017 کو کرناٹک کے بینگلورو میں منعقد کیا گیا تھا جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ 14 ویں پی بی ڈی کا موضوع تھا ’’ بھارت نڑاد افراد کے ساتھ تعلقات کی پھر سے تشریح‘‘۔نریندرمودی نے اپنے خطاب میں کہاتھاکہ بھارت نژاد برادری ہندوستان کے بہترین کلچر، اخلاقیات اوراقدار کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے تعاون کے لیے ہر جگہ ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بھارت نژادبرادری کے ساتھ مسلسل تعلقات کی اہمیت کو حکومت کی ترجیح قرار دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...