وزیراعظم آج پنجاب کا دورہ کریں گے، جالندھر میں انڈین سائنس کانگریس کے 106ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd January 2019, 11:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی2جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی 3 جنوری 2019کوپنجاب کا دورہ کریں گے۔وہ 3 جنوری کو پنجاب کے جالندھر میں انڈین سائنس کانگریس (آئی سی ایس)۔2019 کے 106ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔اس کے بعدوزیراعظم پنجاب میں گرداس پور جائیں گے جہاں و ہ ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ملک بھر میں سائنس ، ٹکنالوجی اور اختراع کے جذبے کو قوت بخشنے کے لئے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق یہ پانچویں انڈین سائنس کانگریس ہوگی جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے۔ ماضی میں انہوں نے 2018 میں اندین سائنس کانگریس کے 105ویں ایڈیشن میں، 2017 میں 104ویں ایڈیشن میں، 2016 میں 103ویں ایڈیشن میں اور2015 میں 102ویں میں اپنا افتتاحی خطبہ دیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...