چندرابابو نائیڈو کو انتخابات میں شکست کا خوف:مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2019, 9:08 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کئی معنوں میں ان سے سینئر ہیں،چندرابابواپنے سینئرس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے میں سینئر ہیں جس طرح انہوں نے اپنے خسر کی پیٹھ میں خنجر گھونپا تھا۔

وزیراعظم مودی نے ضلع گنٹور میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندرابابو ان سے سینئر ہونے کی بات یاددلاتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ایک انتخابات کے بعد دوسرے کو ہارنے میں سینئر ہیں لیکن میں اس میں ان سے سینئر نہیں ہوں۔چندرابابو جس کو گالی دے رہے ہیں اس کی گود میں بیٹھنے میں سینئر ہیں اوراے پی کے خوابوں کو چور چور کرنے میں سینئر ہیں۔

وزیراعظم نے الزام لگایا کہ نام نہاد اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے لئے دہلی کے دورہ کیلئے چندرابابو عوامی رقم کا استعمال کرر ہے ہیں انہیں ایک ایک پیسہ کا حساب دینا پڑے گا،مودی جو تلگودیشم کی این ڈی اے سے علحدگی کے بعد پہلی مرتبہ ریاست کا دورہ کر رہے ہیں نے کہاکہ نائیڈو ریاست میں اپنی مقبولیت سے محروم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرابابو اپنے سن رائز کی باتیں کرتے ہیں لیکن حقیقی معنوں میں وہ اپنے بیٹے کو آگے بڑھانے یعنی (son rise)کا کام کرر ہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو کو انتخابات میں شکست کا خوف ہے،وہ اپنے بیٹے کو سیاست میں آگے بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چندرابابو نے مرکز کی فلاحی اسکیمات پرخود کا اسٹیکر لگادیا ہے۔ان کا سارا وقت مودی پر نکتہ چینی میں لگ گیا ہے۔وہ ریاست کی ترقی پر توجہ نہیں دیتے۔نائیدو کو انتخابات میں ناکامی کا خوف ستارہا ہے۔وہ اے پی کے عوام پر اپنے بیٹے کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چندرابابو دولت کو جمع کرنا جانتے ہیں۔امراوتی اور پولاورم رقم جمع کرنے کا ذریعہ چندرابابو کیلئے بن گئے ہیں لیکن چوکیدار ریاست کولوٹنے کا ان کو موقع نہیں دے گا۔وہ عوامی دولت کے چوکیدار ہیں۔چندرابابوکو چاہئے کہ وہ صرف لوکیش کو ہی نہیں بلکہ ہر بچہ کو اپنے بچہ کی طرح دیکھے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں باپ۔بیٹے کی حکومت ہے اس حکومت کا خاتمہ ہونا چاہئے۔کرپشن کی طاقتوں کو آئندہ انتخابات میں شکست ہونی چاہئے۔

انہوں نے اے پی کو خصوصی درجہ کے مسئلہ پر کہا کہ ان کی حکومت نے اے پی کو خصوصی پیکیج دیا ہے جو خصوصی درجہ سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔خصوصی پیکیج کا نائیڈو نے استقبال کیا تھا تاہم انہوں نے اس سے انحراف کردیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس جھوٹ کے سلسلہ پر روک لگانا چاہتے ہیں۔گزشتہ 55مہینوں میں مرکزی حکومت نے اے پی کی ترقی کے لئے مناسب فنڈس دیئے ہیں تاہم ریاستی حکومت نے ان فنڈس کامناسب انداز میں استعمال نہیں کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...