مہاراشٹر میں پھر بولے مودی، جوانوں کی قربانی کو ضائع نہیں جانے دیا جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 12:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،16 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے ایوت مال اور دھلے ضلع کے دورے پر ہیں۔جہاں انہوں نے کئی منصوبوں کی شروعات کی۔ودربھ کے ایوت مال میں وزیر اعظم قبائلی طالب علموں کے لئے ماڈل رہائشی اسکول کا افتتاح کیا۔اس علاوہ وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بنائے گئے گھروں کی چابھیاں کچھ صارفین کو سونپی۔اس دوران انہوں نے ایک جلسے سے بھی خطاب کیا۔پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے پیچھے کئی قربانیوں کی شراکت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہم سب کس حالات سے گزر رہے ہیں۔پلوامہ میں جو ہوا اس کو لے کر آپ کے غم و غصہ کو میں سمجھ رہا ہوں۔یہاں مہاراشٹر کے 2جوانوں نے پلوامہ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ ان شہیدوں کی قربانی ضائع نہیں ہوگی۔ دہشت گرد تنظیموں نے، دہشت گردی کے سرپرستوں نے جو گناہ کیا ہے، وہ چاہے جتنا چھپنے کی کوشش کریں، انہیں سزا ضرور دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ فوجیوں میں اور خاص طورسی آر پی ایف میں جو ناراضگی ہے، وہ بھی ملک سمجھ رہا ہے اس لیے حفاظتی دستوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے ساتھ ہی ملک کی خوشحالی کے لئے بھی ہماری حکومت مکمل طور پرمصروف عمل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...