بیرون ملک منفی بیانات سے مودی اپنے عہدہ کے وقارکونقصان پہونچارہے ہیں:کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 8:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی12فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے آج الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابقہ حکومتوں کی نکتہ چینی کرکے بیرونی ملکوں میں ایک بار پھر ہندوستان کو بدنام کیا ہے اور اپنی حکومت کی کارگذاریوں کو اس طرح سے پیش کیا ہے گویاان کے آنے کے بعد ہی ملک میں ترقی ہوئی ہے۔کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی کی معمول کی بریفنگ میں کہا کہ سابقہ حکومتوں کو بیرون ملک جاکر بدنام کرنا وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا ہے لیکن مسٹر مودی نے اس کی پرواہ کئے بغیر بیرونی ملکوں میں وزیر اعظم کے وقار کو نقصان پہونچایا ہے۔مسٹر مودی نے مسقط میں ہندوستانی برادری کے لوگوں کے درمیان کل اپنی حکومت کے کام کاج کی جم کر تعریف کی اور ایسا ظاہر کیا گویا ملک نے جو ترقی کی ہے وہ ان کی حکومت بننے کے بعد ہی ممکن ہوسکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

داعش مقدمہ،اورنگ آباد اور ممبرا سے گرفتار مسلم نوجوانوں کو 14؍ دن کی پولس تحویل، جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے قانونی امداد فراہم کی

مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتار ۹؍ مسلم نوجوانوں کو آج اورنگ آباد کی خصوصی یو اے پی اے عدالت نے۱۴؍ دنوں کے لیئے پولس تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے نیز اس معاملے میں گرفتار کم سن ملزم کو جوئنائل جسٹس ہوم میں بھیج دیا گیا۔

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ، بھگوا ملزمین کے وکلاء نے زخمی گواہوں پراین آئی اے کے دباؤ میں جھوٹی گواہی دینے کا الزام عائد کیا

مالیگاؤں2008ء بم دھماکہ معاملے میں آج بھگواء ملزمین کے وکلاء نے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے تین افراد سے جرح کی اور ا ن پر الزام عائد کیا کہ آج وہ خصوصی عدالت میں این آئی اے کے دباؤ میں ملزمین کے خلاف جھوٹی گواہی دے رہے ہیں۔

کاروار بوٹ حادثہ: زندہ بچنے والوں نے کیا حیرت انگیز انکشاف قریب سے گذرنے والی بوٹوں سے لوگ فوٹوز کھینچتے رہے، مدد نہیں کی؛ حادثے کی وجوہات پر ایک نظر

کاروار ساحل سمندر میں پانچ کیلو میٹر کی دوری پر واقع جزیرہ کورم گڑھ پر سالانہ ہندو مذہبی تہوار منانے کے لئے زائرین کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے کا جو حادثہ پیش آیا ہے اس کے تعلق سے کچھ حقائق اور کچھ متضاد باتیں سامنے آرہی ہیں۔ سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کشتی جب  اُلٹ ...

ای وی ایم تنازعہ: کپل سبل نے کہا 'ذاتی حیثیت سے گیا تھا لندن، کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں'۔

  کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کےلیڈر اوروزیرقانون روی شنکر پرساد کےان الزامات کو منگل کو پوری طرح سے بے بنیاد بتاکہ لندن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے متعلق پریس کانفرنس کا اہتمام کانگریس نے کیاتھا اورواضح کیاکہ وہ اس میں ذاتی حیثیت ...

مدارس کو اگربند نہیں کیا گیا توآئی ایس آئی ایس حامی ہوجائیں گے مسلم بچے، وسیم رضوی نے وزیراعظم کو خط لکھ کرکیا مطالبہ

اپنے متنازعہ بیانات  کے سبب اکثرسرخیوں میں رہنے والے اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کربنیادی سطح تک کے سبھی مدارس کوبند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔