وزیر اعظم نے وجے دِوس کے موقع پر 1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے بہادر فوجیوں کو یاد کیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2018, 10:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی نے وجے دِوس کے موقع پر ان بہادر فوجیوں کو یاد کیا جنھوں نے 1971 میں جنگ لڑی تھی۔وزیراعظم نے کہا ‘‘آج وجے دِوس کے موقع پر ہم اْن بہادر فوجیوں کیناقابل شکست جذبے کو یاد کرتے ہیں جنھوں نے 1971 میں جنگ لڑی تھی۔ ان کے غیرمتزلزل حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارا ملک محفوظ رہے۔ ان فوجیوں کا خدمت کا یہ جذبہ ہمیشہ ہر ایک ہندوستانی کو تحریک دیتا رہے گا‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...