وزیراعظم نے دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th April 2018, 11:24 AM | ملکی خبریں | اسپورٹس |

نئی دہلی8اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کومبارک باددی ہے۔ویٹ لفٹنگ مقابلے میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ ہمیں رگالا وینکٹ راہل کے گولڈ میڈل جیتنے پر فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ویٹ لفٹر کی غیرمعمولی کامیابیاں مزیدنوجوانوں میں ویٹ لفٹنگ کے تئیں دلچسپی پیدا کریں گی۔خواتین کے 69 کلوگرام کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی کھلاڑی پونم یادو کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ میں پونم یادو کا شوق اور سچی لگن قابل تحسین ہیں۔ نشانے بازوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نشانے باز 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے نشانے بازی کے مقابلوں میں مخصوص حیثیت حاصل کر رہے ہیں۔ منو بھاسکر کی غیرمعمولی پیش رفت مسلسل جاری ہے اور انہوں نے خواتین کے 10 میٹر کے ایئر پسٹل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کو سرخرو کیا ہے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔خواتین کے 10 میٹر کے ایئر پسٹل مقابلے میں حنا سدھو کے گولڈ میڈل جیتنے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حنا سدھو کو مبارکباد اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔یاد رہے کہ ہونہار اور باصلاحیت نشانے باز روی کمار نے مردوں کے دس میٹر کے ایئر رائفلز نشانے بازی کے مقابلے میں برونز میڈل جیتا ہے۔ وزیراعظم نے روی کمار کی اس کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ روی کمار کی اس کامیابی پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔ اس جواں سال نشانے باز نے کھیل کود کے شعبے کی زبردست خدمت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

رائے بریلی میں بھاجپائی لیڈر پر ریپ کا الزام، متاثرہ نے کہا ڈیڑھ ماہ تک آبروریزی کرکے ویڈیو بنائی 

اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں ایک خاتون نے بی جے پی لیڈر پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر نے فحش ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا ۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کیا، لیکن ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ...

ایوان میں مودی کی تقریر پر اپوزیشن کی رائے: کانگریس نے ڈرامہ بازی قراردیا، چندرا بابو نائیڈو نے پی ایم کو گھمنڈی کہا 

عدم اعتماد کی پیشکش پر بحث کے دوران مودی کی تقریر کو کانگریس نے 'ڈرامے بازی' قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ پی ایم مودی سے رافیل ڈیل ، نیرو مودی ، سمیت دیگر کئی مسائل پرسوال پوچھے گئے، لیکن انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا ۔ کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ ان تقریر 'ڈرامے ...

مودی کی مقبولیت کا ردعمل موب لنچنگ ہے : میگھوال 

راجستھان کے الور ضلع میں ایک بار پھر زر خرید ہجو م کے ذریعہ گائے اسمگلنگ کے شبہ میں اکبر نامی ایک مسلم تاجر کو پیٹ پیٹ کر شہید کر دیا گیا۔اس واقعہ پر مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں لیکن یہ صرف تنہا واقعہ نہیں ہے ہمیں اس کی تاریخ میں جائیں گے. ...

مودی سے راہل کے گلے ملنے پر یشونت سنہا کو ملا طنزکا موقع 

مودی حکومت کے خلاف مسلسل باغیانہ تیور اختیار کرنے والے سابق بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی طرف سے پی ایم مودی کو گلے لگائے جانے کو لے کر مودی پر طنز کیا ہے۔ وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی کو گلے لگنے والے تنازعہ میں یشونت سنہا کا ساتھ ملا ہے۔ اکثر ...

بی جے پی سے ترک تعلق کرنے والے لیڈر نے تھاماترنمول کانگریس کادامن 

بی جے پی کے سابق رہنما اور راجیہ سبھا سے دو بار رکن رہ چکے سینئر صحافی چندن مترا نے آج کولکاتہ میں ایک ریلی کے دوران ترنمول کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی میں آج ایک بڑی ریلی کے دوران ویسے تو بہت سے چہرے شامل ہوئے، مگر چندن مترا سے قدآور لیڈر کوئی نہیں تھی

راہل گاندھی نے بھارتی سیاستدان کی تصویر کو شدید نقصان پہنچایا: جیٹلی

راہل گاندھی پر فرانسیسی صدرکے ساتھ بات چیت کی کہانی گڑھنے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج کہا کہ کانگریس صدر نے دنیا کے سامنے کسی ہندوستانی سیاستداں کی تصویر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مودی حکومت کے خلاف کل لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تجویز پر بحث کرتے ہوئے ...

فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے 200 رنز کی اننگ کھیل کر شاندار کارنامہ انجام دے دیا ہے اور ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، تاہم اس کے علاوہ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دے کر اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنا ڈالا ہے۔

فرانس کے سرپر فیفا ورلڈ کپ کا تاج

ورلڈ کپ 2018ء کا خطاب فرانس نے آج یہاں لیزینگی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں کروشیا کو 4-2گول سے ہراکر جیت لیا۔ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس پر ولڈ کپ کا تاج سجا جبکہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم کو شکست ہوئی تاہم گراؤنڈ میں کھیل کے شائقین کی جانب ...

سچن ، سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیتا یہ پاکستانی کرکٹر، لیکن اب لگنے والی ہے پابندی

پاکستان کے سابق آل راونڈرعبد الرزاق نے ابھی حال ہی میں بیان دیا تھا کہ سلامی بلے باز احمد شہزاد بہت باصلاحیت ہیں اوروہ سہواگ اور سچن تندولکر جیسے عظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،