مودی نے بھارت۔چین سرحد کے قریب ہرشل میں منائی فوجیوں کے ساتھ دیوالی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th November 2018, 11:33 PM | ملکی خبریں |

اُترکاشی7نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی فوج اور بھارت تبت سرحدی پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کے لئے بدھ کو اتراکھنڈ میں، بھارت۔چین سرحد کے قریب واقع ہرشل پہنچے۔

پی ایم دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، اس موقع پر جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں برفانی پہاڑوں پر ڈیوٹی کرنے کی ان کی لگن ان کی توانائی او ر جوش کواور مضبوط بناتی ہے اور 125 کروڑ ہندوستانیوں کے خواب اور مستقبل کو محفوظ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنی کا جشن ہے،  اچھائی کی روشنی اس سے پھیلتی ہے اور خوف کو ختم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان اپنے وعدوں اور نظم و ضبط سے لوگوں میں سلامتی کا احساس پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے یاد کیا کہ وہ دیوالی پر اس کے بعد سے فوجیوں سے ملنے آ رہے ہیں جب وہ گجرات کے وزیر اعلی تھے۔ انہوں نے آئی ٹی بی پی کے جوانوں کے ساتھ ایک سال پہلے ہوئی بات چیت کا بھی ذکر کیا جب وہ کیلاش مان سروور کا دورہ کیا تھا۔ مودی نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں بھارت اچھی پیش رفت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے جوانوں کو مٹھائی بھی تقسیم کی۔انہوں نے دیوالی کے موقع پر انہیں مبارک باد دینے کے لئے جمع ہوئے آس پاس کے علاقے سے آئے لوگوں سے بھی بات کی۔ ہرشل ایک چھاؤنی علاقہ ہے جو اترکاشی ضلع میں بھارت۔چین سرحد کے قریب 7 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم کیدارناتھ جاکر پوجا کریں گے ۔ کیدارناتھ کے قریب واقع کیدار پوری میں 2013 میں ہولناک سیلاب کا دکھ جھیلا ہے جس میں ہزاروں لوگ مارے گئے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...