راہل کا طنز، لوک سبھا میں 15منٹ کھڑے نہیں ہو پائیں گے وزیر اعظم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 12:22 AM | ملکی خبریں |

امیٹھی،17؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج طنز کیا کہ رافیل سودے اور نیرو مودی معاملات پر لوک سبھا میں 15 منٹ کی تقریر دینے کا ان کے پاس وقت نہیں ہے اور اگر ایسا ہوا بھی تو وہ ایوان میں کھڑے نہیں ہو پائیں گے۔اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دورے پر آئے راہل نے کہا چاہے وہ رافیل کا معاملہ ہو، چاہے نیرومودی کا وزیر اعظم لوک سبھا میں کھڑے نہیں ہو پائیں گے۔وزیر اعظم پورے ملک کا چکر کاٹ رہے ہیں مگر لوک سبھا میں 15منٹ تقریر کرنے کا وقت نہیں ہے ان کے پاس۔اگر وہ 15 منٹ وقت دے دیں، تو لوک سبھا میں کھڑے نہیں ہو پائیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ نیرومودی ملک کے لوگوں کا پیسہ لے کر بھاگ گیا لیکن وزیر اعظم ایک لفظ نہیں کہتے۔مودی جی نے نوٹ بندی کرکے آپ کی جیب سے 500 اور ہزار کے نوٹ نکالے اور نیرو مودی کی جیب میں ڈال دیئے، رافیل میں براہ راست چوری، اپنے ایک صنعتکار دوست کو 45ہزار کروڑ روپے دے دیے، روزگار چھینا، مگر اس پر وزیر اعظم ایک لفظ بھی نہیں کہتے۔نیرومودی کو میرو مودی کہہ کر پکارتے ہیں۔میہل چوکسی کو میہل بھائی کہتے ہیں۔یہ سچائی ہے۔راہل نے ایک سوال پر کہا کہ مودی نے کہا تھا کہ عوام کے اچھے دن آئیں گے۔سچائی کیا نکلی کہ نیرومودی اور میہل چوکسی جیسے 15لوگوں کے اچھے دن آگئے اور عوام، کسان، مزدور اور غریبوں کے برے دن شروع ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...