وزیر اعظم نے سبھاش چندر بوس کے نام پر پولیس اہلکاروں کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2018, 8:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اعلان کیا کہ آفت کے دوران ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں بہترین کام کرنے والے پولیس اہلکار کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے نام پر ایک سالانہ قومی ایوارڈ دیا جائے گا۔21 اکتوبر 1943 کو سبھاش چندر بوس کی طرف سے ہندوستان کی پہلی آزاد حکومت ’آزاد ہند حکومت‘ کے قیام کے اعلان کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر مودی نے یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال نیتا جی کی سالگرہ 23 جنوری کو اس ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔مودی نے کہاکہ اس سال سے ہم ایسے پولیس اہلکار کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے نام پر ایک ایوارڈ دیں گے جو کسی آفت کے دوران لوگوں کو راحت پہنچانے اور حفاظت کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...