مودی چار برس کی تین کامیابیاں نہیں بتاسکے: کانگریس
نئی دہلی،12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے ترقی کے دعوے کو ایک اور ’جملہ‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیراعظم اعداد و شمار سے کھیل کر ملک کو گمراہ کررہے ہیں اور اپنی حکومت کے چار برس کے کام کی تین کامیابیاں نہیں گنا پارہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ مسٹر مودی میڈیا کے سوالات سے ڈرتے ہیں اس لئے چار برس میں اب تک ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم میڈیا کے کچھ حصوں میں انٹرویو دے رہے ہیں لیکن بات کرنے سے پہلے پوچھے جانے والے سوالات کے بارے میں معلوم کرلیتے ہیں۔