دیوبند کے ایک مندر میں مورتیوں کی توڑپھوڑ کے بعد مسجد میں توڑپھوڑ؛ مورتیاں توڑنے کے الزام میں ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2016, 9:50 PM | ملکی خبریں |

بھٹکل 29 جولائی (ایس او نیوز) اُترپردیش کے حساس شہر دیوبند میں ایک شخص کومبینہ طور پر مندر کی مورتیاں توڑنے کے الزام میں پکڑ کر پولس کے حوالے کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے تعلق سے پولس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت صادق کی حیثیت سے کی گئی ہے جوذہنی مریض ہے۔ مندر کی مورتیاں توڑنے کے الزام میں مسلم شخص کی گرفتاری پر پورے علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے، جبکہ اس واقعے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد قریب میں واقع ایک مسجد میں توڑپھوڑ کی گئی اور ایک دکان کو نذر اتش کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حالات اب زیرقابو ہیں۔

مختلف اخباری رپورٹوں کے مطالعہ کے بعد پتہ چلا ہے کہ دیوبند شہر کے ونکھنڈی روڈ پر شاستری چوک کے قریب واقع ایک مندرکی دومورتیوں کو توڑنے کے الزام میں مقامی لوگوں نے ایک مسلم نوجوان صادق کوہتھوڑا سمیت پکڑلیا اوراس کی بری طرح پیٹائی کرنے کے بعد پولس کے حوالے  کردیا۔ علاقے میں واقعہ کی خبر پھیلتے ہی سینکڑوں لوگ مندر کے آس پاس جمع ہو گئے. اس موقع پر مردوخواتین نے پولس اسٹیشن پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے ونکھنڈی روڈ کو بلاک کردیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پولس صادق کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے دیگر ساتھیوں کا بھی پتہ چلائے اور اُنہیں بھی فوری گرفتار کرے۔  

اس دوران خبر ملی ہے کہ مندرمیں مورتیوں کو نقصان پہنچانےکے کچھ ہی گھنٹوں بعد نامعلوم لوگوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے قریب میں واقع ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچایا اور توڑپھوڑ کی، جبکہ اقلیتی طبقہ کی ایک دکان کو نذر آتش کردیا گیا۔

پولس کے ایک اعلیٰ آفسر نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ پولس نے مورتیوں کو توڑنے والے ملزم کو ہتھوڑا سمیت گرفتار کر لیا ہے. مگر ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ اس کا ذہنی توازن کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ البتہ پولس نے مورتیوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کچھ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف بھی معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولس کے ایک اور آفسرکے مطابق 21 سالہ صادق مندر کے عقب میں ہی رہتا ہے، اس نے طاہر نامی شخص سے ہتھوڑا لیا تھا اور مندر میں گھس کر مورتیاں توڑ رہا تھا، جس کے دوران عوام نے اُسے پکڑ کر پولس کے حوالے کردیا۔ پولس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ مندر کے واقعے کے فوری بعد کچھ لوگوں نے قریبی مسجد میں بھی توڑپھوڑ کی ہے ، مگر انتظامیہ نے فوری طور پر مسجد کی مرمت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا ہے۔

مضافاتی ایس پی جگدیش شرما، ایس ایس پی پردیپ کمار یادو، اعلیٰ آفسر يوگیندر پال سنگھ ودیگرحکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے  اور حالات کو قابو میں کرلیا۔ ایس پی جگدیش شرما نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد پورے ضلع میں حفاظتی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں اور حالات زیرقابو ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...