کسی اماراتی طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش نہیں کی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2017, 12:52 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریتس ائیر لائنز کے ایک ترجمان نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امارات کے ایک طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی۔ترجمان نے اس اطلاع کو بالکل بے بنیاد قرار دیا ہے۔قبل ازیں لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے انکشاف کیا تھا کہ گذشتہ ماہ چار لبنانیوں نے آسٹریلیا سے ابوظبی آنے والے ایک مسافر طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن ان کی اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

نہاد المشنوق نے سوموار کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ لبنان کی داخلی سکیورٹی اتھارٹی کے اطلاعاتی ڈویژن اور آسٹریلیا کے داخلی سلامتی کے ذمے دار محکمے نے باہمی روابط کے ذریعے اس خودکش حملے کی سازش کو ناکام بنایا تھا۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ اس طیارے میں چار سو مسافر سوار تھے۔ان میں ایک سو بیس لبنانی شہری تھے۔یہ طیارہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ابو ظہبی آرہا تھا۔ اس کو اڑانے کی سازش میں چار لبنانی بھائی ملوث تھے۔ان میں سے ایک سے معمول سے بڑا دستی بیگ ملا تھا اور تلاشی لینے پر ا س میں سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...