سپریم کورٹ میں راکیش استھانہ کے خلاف درخواست دائر، ڈی جی کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ
نئی دہلی،24جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی مرکزی بیورو تحقیقات (سی بی آئی)کے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کامعاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی کی گئی ہے کہ راش استھانہ کو سول ایوی ایشن سیکورٹی بیورو کے ڈی جی کے عہدے سے ہٹایاجائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ایف آئی آر میں ملزم بتائے گئے استھانہ کومعاملہ کے سلجھنے تک معطل کردیناچاہئے۔لیکن مرکزی حکومت نے اسے ڈی جی بناکرترقی دے دی۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ آلوک ورما کو جس طرح ہائی پاور کمیٹی بناکر ڈائریکٹر کے عہدے سے سی بی آئی سے ہٹا دیا گیا تھا،وہ پورا عمل بھی غلط تھا۔اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اگر ڈائریکٹر کو ہٹانے کے لئے ایسی صورت حال ہوتی ہے تو اس کے لئے ایک نئی ہدایت تیار کی جانی چاہیے۔درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ آلوک ورما کو ہٹانے کے پورے عمل کو ذاتی خودمختاری سے متاثر کیا گیا تھا۔کمیٹی میں شامل دو افراد اس معاملے میں خود مختار تھے،اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ آلوک ورما کے خلاف کوئی چارج شیٹ نہیں تھی اور نہ ہی انہیں اپناموقف رکھنے کا موقع دیا گیاتھا۔ آپ کو بتادیں کہ سی بی آئی میں جاری تنازعہ ایک طویل عرصہ تک بحث میں رہا ہے۔دو اعلی افسران کے درمیان جنگ میں شروع ہونے والے تنازعات سپریم کورٹ تک پہنچا۔