سست رفتار پچوں پرجیت رہی ٹیم انڈیاکو افریقہ میں ہوگی مشکل:گریم ا سمتھ

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2017, 8:52 PM | اسپورٹس |

جوہانسبرگ،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے حال ہی میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی کو دیکھ کر ان کی کافی تعریف کی ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے لئے جنوبی افریقہ کے حالات میں کھیلنا آسان نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ اگلے سال ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ ٹیم میں ہندوستانی ٹیم کا اصلی امتحان ہوگا۔
ایک نجی اخبار کے ساتھ گفتگو میں گریم سمتھ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ہندوستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کھیل دکھایا ہے۔وراٹ کوہلی کی کپتان میں ہندوستانی ٹیم نے ایک بہت اچھا کام کیا ہے لیکن اگلے سال جنوبی افریقہ کا دورہ ہندوستانی ٹیم کے لئے مختلف اور مشکل ہو گا۔ہندوستان کے لئے جنوبی افریقہ کے حالت میں ڈھلنامشکل ہو گا لیکن اعتماد سے  کوہلی اپنی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
اسمتھ نے ہندوستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور جنوبی افریقہ میں ہونے والے چیلنجوں کو لے کر کہا کہ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ دو سال میں اپنے گھریلو میدان کے ساتھ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہے، جہاں وکٹ سست رہتی ہے اور حالات ہندوستان کے گھریلو میدان میچ کیلئے ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں الگ ماحول کا سامنا ہوگا، جہاں ہندوستانی ٹیم کے لئے حقیقی امتحان جنوبی افریقہ میں ہوگا۔
آپ کو بتا دیں کہ ٹیم انڈیا نے گزشتہ 8ٹیسٹ سیریز جیت کر ہندوستان کے لئے تاریخ رقم کی، ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ مسلسل 9سیریز جیتنے کے ساتھآ سٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کی برابری کریں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...