پلاسٹک پر پابندی کے لئے بی بی ایم پی کے اقدامات ، رپورٹ پیش کرنے افسروں کو میئر کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st August 2018, 10:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم اگست(ایس او نیوز) شہر میں برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے پلاسٹک پر پابندی لاگو کئے جانے کے بعد بی بی ایم پی افسروں نے اب تک کیا کارروائی کی اور تاجروں سے کتنا جرمانہ وصول کیا گیا اس کی جانکاری فوراً پیش کرنے میئر سمپت راج نے بی بی ایم پی افسروں کو ہدایت جاری کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں کہیں بھی پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال نہ کئے جانے کے متعلق پابندی کو سختی سے لاگو کئے جانے باوجود بی بی ایم پی کی طرف سے کارروائی نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں ، اسی لئے افسر انہیں یہ تفصیل بتائیں کہ اب تک اس سلسلے میں کیا کارروائی کی گئی ہے۔ شہر بھر میں ایسے بورڈز جن میں تجارتی اداروں کا نام کنڑا میں درج نہیں ہے ان کے تجارتی لائسنس منسوخ کرنے کے متعلق میئر نے افسروں سے تفصیل طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں واضح احکامات جاری ہونے کے بعد اب تک کتنے مقامات پر کارروائی ہوئی ہے یہ بھی جانکاری رپورٹ کی شکل میں انہیں فوراً فراہم کی جائے۔ آج ہائی کورٹ کی طرف سے شہر بھر میں فلیکس اور بیانرس ہٹانے کے لئے بی بی ایم پی کو لتاڑے جانے کے بعد میئر نے بی بی ایم پی عملے کو سخت ہدایت دی ہے کہ عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے فوری طور پر شہر کو فلیکس اور بیانروں سے خالی کردیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ عدالت کو اس معاملے میں مداخلت کرنے اور بی بی ایم پی کی کارکردگی پر نکتہ چینی کا موقع نہ دیا جائے۔ خاکروبوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے متعلق میئر نے بی بی ایم پی افسروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ تمام آٹھ ڈویژنوں کے جوائنٹ کمشنر خاکروبوں کو ادا کی جانے والی تنخواہ کی تفصیل ان کے پاس جمع کرائیں اس کے بعد وہ خود شہر کے تمام ڈویژنوں کا دورہ کریں گے اور خاکروبوں کی حاضری کی جانچ کے بعد تنخواہ کی رقم جاری کریں گے۔ میئر نے کہا ہے کہ ان کے اس حکم کو اگر کسی افسر نے نظر انداز کرنے کی حماقت کی تو سخت کارروائی اس کی منتظر رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔