پیڑ پودے حقیقت میں حیاتِ انسانی کے فروغ کی اہم کڑی ہیں: لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th April 2017, 3:07 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

علی گڑھ:25/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عالمی یومِ ارض کے موقعہ پرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبأ یونین نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جس کے تحت طلبأ یونین نے یونیورسٹی کیمپس میں 50ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مہم کا آغاز اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ نے مولانا آزاد لائبریری کیمپس میں پودے لگاکر کیا۔اس موقعہ پر وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے اپنے خطاب میں طلبأ یونین کی بھر پور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کی اس عظیم مہم سے یونیورسٹی کے سر سبز کیمپس میں زبردست توسیع ہوگی اور اس سے آنے والے سالوں میں اے ایم یو ملک کی سب سے بڑی سرسبز یونیورسٹی بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کیمپس اور اس کے قرب و جوار میں رہنے والے لوگوں کو شفاف ہوا اور شفاف ماحولیات حاصل ہوگی اور بارش کے موسم میں بارش بھی زیادہ ہوگی۔جنرل شاہ نے کہا کہ پیڑ پودے حقیقت میں حیاتِ انسانی کے فروغ کی اہم کڑی ہیں اور ان سے نہ صرف ماحولیات کو ترو تازگی حاصل ہوتی ہے بلکہ مٹی کے کٹاؤ اور قدرتی آفات سے بھی زمین کا تحفظ ہوتا ہے۔پرو وائس چانسلر برگیڈیئر سید احمد علی نے طلبأ یونین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  کہا کہ اس طرح کی مہم سماجی حساسیت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور اے ایم یو طلبأ کی اس میں حصہ داری قومی سطح پر ان کے حساس ہونے اور ان کی ترقی پذیر فکر  کی علامت ہے۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے افسر رابطہئ عامّہ مسٹر عمر سلیم پیرزادہ اور ان کی ٹیم نے ایڈمنسٹریٹو بلاک کیمپس میں پودے لگاکر اس مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے طلبأ یونین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر جغرافیائی ماحول کو صحت مند، شفاف اور آلودگی سے پاک بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔اس کے علاوہ مختلف شعبوں اور اسکولوں میں شجر کاری مہم چلائی گئی جس میں طلبأ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ نے اس مہم میں اپنا بھر پور تعاون پیش کیا جن میں پروفیسر سہیل صابر، ڈاکٹر نبی حسن، سینئر صحافی طارق حسن، مسٹرسنتوش شرما، مسٹرکامران سمیت طلبأ یونین کے عہدیداران مسٹر فیض الحسن(صدر) مسٹرندیم انصاری(نائب صدر) مسٹر نبیل عثمانی(سکریٹری) مسٹر وصیل کے (کیبنیٹ رکن) اور دیگر کیبنیٹ اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...