شجرکاری اور طلبا کو اس کے فوائد بیان کراتے ہوئے بھٹکل انجمن پی یو کا لج فار ویمن میں منایا گیا عا لمی یومِ ما حولیات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th June 2018, 10:50 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/جون (ایس او نیوز) طلبا میں شجرکاری کی معلومات فراہم کرتے ہوئے اور پھر کالج کے احاطے میں شجرکاری کراتے ہوئے یہاں بھٹکل انجمن پی یو کالج فور ویمن میں عا لمی یومِ ما حو لیا ت نہا یت جوش و خروش سے منا یا گیا۔

ہرسال  ۵ جون کو دنیا بھر میں یوم  ماحولیات  منایا جاتا ہے، جس کے موقع پر عوام الناس میں ماحول کو بہتر اور صحت مند بنانے کے تعلق سے بیداری مہم چلائی جاتی ہے۔ اسی مناسبت سے بھٹکل انجمن پی یوکالج میں بھی  بروز منگل خدیجہ سید علی کیمپس کے احا طے میں اس ضمن میں پرنسپل ڈا کٹر فرزانہ محتشم کی زیرِ نگرانی ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا با قا عدہ آغا زمسا دہ بنتِ محمد اسمٰعیل کی قرات سے ہوا۔ جس کا ترجمہ فار حہ بنتِ محمد اکرم نے پیش کیا۔ نعت خوانی کا شرف سا لِ اول سا ئنس کی طا لبہ تنزیل بنت محمد امین معلم کو حاصل ہوا۔ کیمسٹری لکچرر محترمہ صدیقہ عبدو نے نظا مت کی ذمہ داری سنبھا لتے ہوئے   ما حو لیا ت کے تحفظ پر روشنی ڈا لی ۔ محترمہ نے بتا یا کہ عہدِ حا ضر میں ما حو لیاتی آلودگی کا مظا ہرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ممکن ہے کہ آج ہم جس قدرت کے نظا روں کا لطف اٹھا رہے ہیں، ہماری آنے والی نسل اس سے محروم رہ جا ئیں۔ مہما نِ خصو صی با ئیلوجی لکچررمحترمہ شریا پجاری کو سخن گوئی کی دعوت دی گئی۔ محترمہ شریا نے اپنے وسیع مطا لعے اور تجربے کی بنیا دپر ما حولیات پرہونے والے منفی پہلوؤں کو  اجا گر کیا۔اور پھر اس کے منفی اثرات سے بچنے کی تدا بیر سے بھی آگا ہ کیا۔ اس کے بعد محترمہ صدیقہ صا حبہ کے شکریہ  کلمات کے سا تھ جلسہ کا اختتام ہوا۔

بعد ازاں پی یو سی فار ویمن کے صحن میں ’’ گو گرین ‘‘ کی عملی تفسیر بنتے ہوئے،معزز پرنسپل ڈا کٹر فرزانہ محتشم اور وائس پرنسپل محترمہ طالعہ معلم نے درخت لگا نے کی مہم میں بذاتِ خودشرکت کی۔ سالِ اول سا ئنس کی طالبات نے بھی نہایت جوش و خروش کامظا ہرہ کرتے ہوئے شجر کاری کی تاکہ یہ کا لج سدابہاراور پھولا پھلا رہے۔ اس موقع پر  کالج کو سدا بہار رکھنے کے لیے کئی پو دے لگا ئے گئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...