200سے زیادہ غیر ملکی گراہکوں کے سیارچے خلاء میں چھوڑے گئے :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th August 2018, 12:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:9/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یہ ایٹمی توانائی اور خلاء کے علاوہ ،وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (اسرو)زمین کے مشاہدے ، مواصلات ، ملک کی ضرورتوں کے علاوہ مختلف سماجی ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے نیشنل سیٹلائٹس خلاء میں بھیجتا رہا ہے۔ اینٹریکس کارپوریشن لمیٹیڈ جو اسرو کا تجارتی بازو ہے، کے ذریعے تجارتی بیناد پر دوسرے ملکوں کے سیٹلائٹ چھوڑنے کے لئے ان مشنوں میں فاضل صلاحیت استعمال کی جا رہی ہے۔ گذشتہ تین سال کے عرصے میں بین الاقوامی سیٹلائٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ جو کہ قومی مشنوں کے لئے ساتھی مسافروں کی حیثیت سے چھوڑے گئے ہیں ۔ گذشتہ چار سال کے دوران 200 سے زیادہ غیر ملکی گراہکوں کے سیارچے خلاء میں چھوڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نینو اور چھوٹے سیٹلائٹ کی تعداد میں اضافے کے لئے مستقبل کی مانگ کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل وی کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ ہے ۔اب تک 29 ملکوں کے 237 غیر ملکی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ چھوڑے گئے ، انہیں پی ایس ایل وی کا استعمال کرتے ہوئے خلاء میں چھوڑا گیا۔1993 سے اب تک پی ایس ایل وی نے 43 لانچیز مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ان میں سے دو ناکام ہوئے ہیں ۔ پی ایس ایل وی کی مجموعی کامیابی 95فیصد رہی ۔ستمبر 2018 میں اسرو غیر ملکی سیٹلائٹ کے لئے ایک پی ایس ایل وی راکٹ چھوڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...