ہوائی جہاز رن وے سے پھسل کر سمندر میں گرنے سے بچ گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 1:10 PM | عالمی خبریں |

انقرہ / نئی دہلی 15جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ترک صوبے ترابزون کے ہوائی اڈے پر اترنے والا مسافر طیارہ حیران کن انداز میں لینڈنگ کے بعد پھسل گیا۔ ہوائی جہاز رن وے سے پھسلتا ہوا قریب ہی بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع چٹانی علاقے میں معلق ہو کر رہ گیا۔رن وے سے پھسلنے والا ہوائی جہاز بوئنگ (737۔800) مسافر طیارہ تھا۔ یہ طیارہ جس چٹانی علاقے میں اٹک کر رہ گیا، وہ گیلی اور نوکیلی تھی۔ تصاویر میں ہوائی جہاز کی نوک کو سمندر کی جانب دیکھا جا سکتا ہے۔خصوصی ریسکیوآپریشن کے ذریعے خوفزدہ عملے اور مسافروں کو ہوائی جہاز میں سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اس طیارے پر عملے اور مسافروں کی تعداد 162 تھی۔ اس حادثے کے بعد ترابزون کے ہوائی اڈے کو کئی گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ حکام کا خیال ہے کہ اگر طیارہ اس چٹانی علاقے میں کسی نوکیلے پتھر کے ساتھ اٹک کر معلق نہ ہوتا تو اْس کے تیز رفتاری کے ساتھ بحیرہ اسود میں گرنے پر خوفناک حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ ہوائی جہاز کے رن وے سے پھسلنے کے بعد بھی کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ پیگاسس ایئر لائن کا یہ طیارہ ترک دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوا تھا۔ طیارے کے لینڈنگ کے بعد کے حادثے کی تفتیش محکمہ شہری ہوابازی نے شروع کر دی ہے۔مختلف مسافروں نے ہوائی جہاز کے اس طرح بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دیا۔ ایک مسافر کے مطابق اس طرح کے حادثوں میں ہوائی جہاز میں آگ بھی لگ سکتی تھی لیکن یہ بوئنگ اس صورت حال سے دوچار ہونے سے بھی بچ گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔