کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 110 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2018, 9:44 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہاوانا 19/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی ) کیوبا میں سرکاری فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کیوبا کی قومی فضائی کمپنی کیوبن ایوی ایشن کا مسافر طیارہ دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بوئنگ 737 طیارے میں 104 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے جن میں سے صرف 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے اور ان کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک ہے۔

کیوبا کے مقامی میڈیا کے مطابق طیارے نے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اسے کیوبا کے مشرقی شہر ہولگوئین جانا تھا تاہم اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے 9 ارکان اور دیگر مسافروں سمیت 113 افراد موجود تھے۔اس حوالے سے ایک فوجی افسر نے بتایا کہ حادثے میں صرف 3 افراد زندہ بچے ہیں اور ان کے اس دعوے کی تصدیق کیوبا کے سرکاری میڈیا نے بھی کی ہے۔

حادثے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری تصاویر میں حادثے کے مقام سے دھویں کے گہرے سیاہ بادل اٹھتے ہوئے دیکھے  گئے ہیں۔ بدقسمت طیارے کا ملبہ ہوانا کے علاقے رینچو بوئیروس میں کھیت میں پایا گیا جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے بعض زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔