منڈگوڈ میں تحصیلدار کی قیادت میں پلاسٹک اشیاء کے مراکز پر چھاپہ ماری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st February 2018, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:یکم فروری (ایس اؤنیوز)کرناٹکاانسداد آلودگی بورڈ کی طرف سے ممنوع کردہ پلاسٹک اشیاء کے استعمال کے خلاف جمعرات کو مقامی تحصیلدار اشوک گرانی کی قیادت میں پٹن پنچایت کا عملہ شہر کے پلاسٹک سپلائر کے مراکز پرچھاپہ مارتے ہوئے 500کے جی سے زائد پلاسٹک اشیاء ضبط کرلیا ہے۔

عملہ شہر کے بیکری ، چکن دکانوں ، کپڑے دکانوں ،کرانی دکانوں ،تجارتی کامپلکس سمیت سپلائر مراکز پرچھاپہ ماری کی گئی ، جس کے دوران پلاسٹک کیاری بیگ، فولڈر، بیانر، فلکس ، جھنڈے ، برتن، چمچے ، تھرماکول پلاسٹک پر مشتمل 500کلو وزنی سے زائد کئی پلاسٹک اشیاءکو عملے نے ضبط کرلیا۔ چھاپہ ماری میں پٹن پنچایت چیف آفیسر سنگن بسیا گدگی مٹھ، سی اے اؤ گونپانور، انجنئیر شنکر دنڈن ، صحت کے آفیسر مریپا ہلمنور، بل کلکٹر مسکین سمیت کئی عملہ شامل تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔