پیوش گوئل نے نوٹ بندی گھوٹالے کو چھپانے کے لئے نابارڈ پر ڈالا دباؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 8:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ کے نوٹ بندی گھوٹالے کو چھپانے کے لئے وزیر خزانہ پیوش گوئل نے ’راشٹریہ کرشی و گرامن وکاس بینک‘(نابارڈ) کو بیان جاری کرنے کے پابند کیا تھا، کانگریس نے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا، ’’پیوش گوئل نے نابارڈ پر بیان جاری کرنے کے لئے دباؤ ڈالا، نابارڈ کی ویب سائٹ پر جاری بیان بی جے پی کا بیان ظاہر ہوتا ہے، جو کہ امت شاہ کا دفاع کرتا ہے‘‘۔

نابارڈ کے ذریعہ احمدآباد ضلع کوآپریٹو بینک میں نوٹ بندی کے دوران کثیر مقدار میں نوٹ جمع ہونے کی صورت میں ریزرو بینک کی طرف سے جاری كے وائی سی ہدایات پر عمل کیے جانے کا دعوی کئے جانے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر کا یہ بیان آیا ہے، آر ٹی آئی سے ملی معلومات کے مطابق ضلع کوآپریٹیو بینکوں میں جس بینک میں نوٹ بندی کے بعد سب سے زیادہ بند کیے گئے نوٹ جمع ہوئے تھے، امت شاہ اس بینک کے ڈائریکٹر ہیں۔

پون کھیڑا نے کہا ’’گوئل نے ’زرد صحافت‘پر ایک بیان ٹوئٹ کیا ہے، جو کہ یونین کے ایکو-سسٹم سے براہ راست لیا گیا ہے اور انہوں نے اس طرح کی بچکانی باتیں کر ایک تنکے کو پکڑنے کے لئے بے انتہا محنت کی ہے، جو آر ایس ایس-بی جے پی کے دانشورانہ دنیا کا ایک ہال مارک ہے‘ انہوں نے کہا، ’’مودی حکومت کے لئے یہ مناسب ہوگا کہ ہمارے براہ راست سوالات کا جواب دیں اور ضلع کوآپریٹو بینکوں میں کثیر تعداد میں بند نوٹوں کی مکمل تحقیقات کا حکم دیں‘‘۔ انہوں نے پیوش گوئل سے معاملے کی منصفانہ تحقیقات کا حکم دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’امت شاہ جی، پیوش گوئل کو بچا نہیں پائیں گے، وہ تو اپنے آپ کو بچا نہیں پاتے، آپ کو کیا بچا پائیں گے، جب ان پر الزام لگتے ہیں تو کوئی اور وزیر آکر ان کا جواب دیتا ہے، ہم تو وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی پوچھتے ہیں کہ ارے آپ بتا دیں کہ امت شاہ جی کے بینکوں میں گھوٹالہ کب ہوا اور کیسے ہوا، تب تو آپ ہی وزیر خزانہ تھے۔ ’’کھیڑا نے مودی حکومت میں تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا،" پیوش گوئل جی کرسی خالی نہیں کرنا چاہ رہے ہیں، ارون جیٹلی جی کب سے کرسی واپس حاصل کرنے کے لئے تڑپ رہے ہیں، اس کھینچا تانی میں ملک کی معیشت بری طرح خراب ہو رہی ہے۔

کھیڑا نے شاہ اور گوئل پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کی معیشت کی یہ حالت بنا دی ہے، کیونکہ آپ لوگ ایک دوسرے کو بچانے میں پورا وقت ذائع کر دیتے ہیں۔ ایک دوسرے کے گھوٹالوں کو چھپانے میں لگے رہتے ہیں، آپ کے پاس وقت ہی نہیں ہے ملک کی معیشت کی طرف دیکھنے کا اور معیشت کو بہتر بنانے کا۔ کیونکہ آپ ایک دوسرے کو بچانے میں مصروف ہیں، نیرو مودی، وجے مالیا، بینک گھوٹالہ اور امت شاہ اور پیوش گوئل کے گھوٹالوں میں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...