مرکزی ریلوے وزیر پیوش گوئل کی موجودگی میں کمار سوامی نے سب اربن ریلوے کو منظوری دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2019, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23فروری (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی آج اپنے رہائشی دفتر کرشنا میں مرکزی وزیر برائے ریلوے و کوئلہ پیوش گوئل سے ملاقات کی ریاست میں کوئلہ ( ایندھن)کی فراہمی اور سب اربن ریلوے منصوبہ کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ۔

اجلاس کے بعداخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ سب اربن ریلوے منصوبہ سے متعلق ریاستی حکومت تحویل اراضی کے سلسلہ میں غور کرتے ہوئے اپنا کام کرے گی ۔ ریلوے کی تاریخ میں اتنی تیز رفتاری سے کوئی بھی کام اس طرح انجام نہیں پایا ۔23000کروڑ روپئے کی لاگت کے اس منصوبہ سے160کلو میٹر کی مسافت تک کام ہوگا ۔ سب اربن ریلوے کے ذریعہ میٹرو ، ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈہ کو جوڑا جائے گا ۔ 80اسٹیشنوں کو سب اربن ریلوے منصوبہ سے جوڑا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے 6مہینوں کے دوران ریاست بھر میں وائی فائی کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔ کرناٹک وائی فائی نظام سے کنکٹ ہوجائے گا ۔ تمام سب اربن ریلوے اسٹیشنوں میں وائی فائی سہولت فراہم ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا سب اربن ریلوے منصوبہ ریاست میں روبہ عمل لانے کیلئے ریاستی حکومت نے 19شرطیں عائد کی تھیں ۔ اس ضمن میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا سے میں نے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا تھا ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی نے آج ایک ہی اجلاس میں ساری شرائط کومنسوخ کردیا اور بلا شرط سب اربن ریلوے منصوبہ کو منظوری دے دی ۔ تقریباً6000کروڑ روپئے مالیت کی اراضی صرف ایک روپئے میں ٹھیکہ پر دی جارہی ہے ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے 70کلو میٹرطویل اور 90کلومیٹر چوڑا عام ریلوے ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ سب اربن ریلوے آنجہانی اننت کمار کا خواب تھا ۔ اس خواب کو پورا کرنا ایک بھائی ہونے کے ناطے میرا فرض ہے ۔ اس اسکیم پرعمل آوری کا کام 2016ء میں شروع کیاگیا تھا ۔ اس لئے لوک سبھا انتخابات کااعلان ہونے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے سے یہ اسکیم متاثر نہیں ہوگی ۔ 25فروری کو مرکزی کابینہ اجلاس میں منظوری حاصل کرنے کے فوری بعد یہ کام شروع کردےئے جائیں گے۔آپریشن کنول پر تبصرہ کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ڈبل انجن کی ریل کے مطابق کام کرنا چاہئے۔

وزیراعلیٰ کمار سوامی نے کہا کہ سب اربن ریلوے کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی ہے۔ اس منصوبہ کے تئیں گوئل کو خصوصی دلچسپی بھی ہے ۔1995ء میں جب دیوے گوڈا وزیر اعلیٰ تھے اس وقت سب اربن ریلوے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔ اب اس منصوبہ کے تعلق سے تمام باتیں ہوگئی ہیں ۔ ہم ہر قسم کے معاہدے کے لئے تیار ہیں ۔ اس منصوبہ کے تحت 400کروڑ روپئے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔