گجرات کے کچھ میں حادثے کا شکار ہوا ائیرفورس کا جگوار، پائلٹ کی موت
نئی دہلی ،05؍جون(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )گجرات کے کچھ میں بھارتی فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے کے پائلٹ ایئر کموڈور سنجے چوہان کی موت ہو گئی۔ ملی معلومات کے مطابق، یہ طیارہ روٹین ٹریننگ مشن کے لئے جام نگر ائیر بیس سے اڑا تھا، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد پاس کے ہی بجیرا گاؤں میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔یہ طیارہ گاؤں کی کھیت میں جاکر گرا، جس سے کسی دوسرے شخص کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں۔ حالانکہ اس کی زد میں آنے سے وہاں چارہ چر رہے کچھ مویشی ہلاک ہو گئے۔
حالانکہ اس کی زد میں آنے سے وہاں چارہ چر رہے کچھ مویشی ہلاک ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ فضائیہ کے صدر دفتر نے اس حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔