ناگور جمعہ مسجد میں خنزیر کے اجزاء پھینکے جانے کا معاملہ؛ بیندور پولس نے کیا 5 ملزمین کو گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st January 2019, 12:40 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بیندور21؍جنوری (ایس او نیوز) ایک ہفتے قبل رات کے اندھیرے میں ناگور کی نور جمعہ مسجد کے کمپاؤنڈ میں شرپسندوں نے خنزیر کے کٹے ہوئے اجزاء پھینک کر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی ، اس سلسلے میں بیندور پولیس نے 5ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت نوین کھاروی(۲۴سال)، سریدھر کھاروی (۲۵سال)، رگھو عرف راگھویندرا کھاروی (۲۳سال)، روی چندرا اور ناگراج کے طور پر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 14جنوری کی رات کو 11بجے کے قریب ایک موٹر بائک پر سوار ہوکر آنے والے دو شرپسندوں نے خنزیر کے کان، اور پاؤں سے بھرا ہوا ایک تھیلا نورجمعہ مسجد کے کمپاؤنڈ میں پھینکا تھا جس کے بارے میں فجر کی اذان سے قبل مؤذن کو معلوم ہوا۔یہ پورا منظر مسجد میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا۔ اسی دن بیندور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی اور تحقیقات کے دوران  کیمرے کی فوٹیج سے پولیس نے FZموٹربائک پر سوار ہوکر آنے اور خنزیر کے کٹے ہوئے اجزاء سے بھرا تھیلا مسجد کے کمپاؤنڈ میں پھینکنے والے ملزمین کی شناخت کرلی ۔

اس کے بعد کنداپور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کی اور مذکورہ بالا ملزمین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمین نے بتایا ہے کہ فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی نیت سے اس اشتعال انگیز حرکت کا منصوبہ روی چندرا کے دماغ میں آیا تھااور اسی کے گھر پراس منصوبے پرعمل درآمد کا خاکہ بنایاگیاتھا۔گرفتاری کے بعد ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ساحلی علاقے میں فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں کمی آگئی ہے اور امن و امان کا ماحول جو بناہو اہے اس سے پولیس کو جہاں ایک طرف راحت کی سانس لینے کا موقع ملا ہے ، وہیں پر فرقہ پرست طاقتیں اور تنظیمیں بدامنی پھیلانے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہیں۔اور نور جمعہ مسجد کا یہ تازہ واقعہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔