سخت سیکورٹی انتظامات میں ہوں گے اترپردیش لوک سبھا کے ضمنی انتخاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th March 2018, 8:22 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،10؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا سیٹ پر کل 11مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو پُر امن طریقے سے کرائے جانے کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انتخابات کے لئے ریاست کو 65کمپنی مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) بھی مختص کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پولیس، پی اے سی اور ہوم گارڈ کے جوانوں کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل کے دفتر سے حاصل معلومات کے مطابق گورکھپور علاقے میں کل پانچ اسمبلی سیٹیں ہیں، جہاں 970پولنگ مراکز اور 2141 ووٹنگ مقام پر انتخابات کرایا جانا ہے۔اسی طرح لوک سبھا حلقہ پھولپور میں الہ آباد ضلع کی کل پانچ اسمبلی سیٹیں ہیں، جہاں 793 پولنگ مراکز اور 2059متدووٹنگ مقام پر انتخابات کرایا جانا ہے۔پھولپور لوک سبھا حلقہ میں آنے والی الہ آباد مغربی اسمبلی سیٹ کے 45پولنگ بوتھ اور 95 متدووٹنگ مقام کوشامبی ضلع میں آتے ہیں۔الہ آباد ضلع کو 30 کمپنی اور ایک پلاٹون، کوشامبی ضلع کو ایک کمپنی اور دو پلاٹون اور گورکھپور ضلع کو 33 کمپنی سی اے پی ایف مختص کی گئی ہے۔قانون ونظام کی ڈیوٹی کے لئے الہ آباد کو 2کمپنی، کوشامبی کو 1پلاٹون اور گورکھپور ضلع کو 2 کمپنی پی اے سی مختص کی گئی ہے۔ریاستی پولیس فورس کی دستیابی الہ آباد اور گورکھپور زون کے اضلاع سے کرائی گئی ہے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل کے دفتر سے حاصل معلومات کے مطابق ضمنی انتخابات پُر امن کرانے کے لئے الہ آباد ضلع کو 660 سب انسپکٹر، 277 ہیڈ کانسٹیبل، 3997 کانسٹیبل اور 4702 ہوم گارڈ دستیاب ہوں گے۔کوشامبی ضلع کو 43 سب انسپکٹر، 34 ہیڈ کانسٹیبل، 217 کانسٹیبل اور 322 ہوم گارڈ مہیا کرائے گئے ہیں۔گورکھپور ضلع کو 43انسپکٹر، 845 سب انسپکٹر، 308ہیڈ کانسٹیبل، 4469 کانسٹیبل اور 5065 ہوم گارڈ مختص کئے گئے ہیں۔دونوں لوک سبھا علاقوں کے ضمنی انتخاب کے لئے تینوں اضلاع کو کل 43انسپکٹر، 1548 سب انسپکٹر، 619 ہیڈ کانسٹیبل، 8683 کانسٹیبل اور 10089 ہوم گارڈ کے جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...