جدہ میں بھٹکل مسلم کمیونٹی کی خوبصورت عید ملن تقریب؛ جدہ میں زیرتعلیم ہونہار بچوں کو دیا گیا تعلیمی ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st July 2017, 6:58 PM | خلیجی خبریں |

جدہ یکم جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم کمیونٹی کی طرف سے سعودی عربیہ کے شہر جدہ میں عیدملن کی تقریب امسال  عیدالفطر یعنی یکم شوال کی رات منعقد کی گئی جس میں مختلف پروگراموں کے درمیان جدہ میں زیر تعلیم ہونہار بچوں کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں بھٹکل جامعہ اسلامیہ کےمہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی مہمان خصوصی کےطو پر اور بھٹکل جےڈی ایس لیڈر نیز مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری اعزازی مہمان کے طور پر شریک رہے۔

جدہ میں رہائش پذیر بھٹکلی عوام کو بھٹکل کے حالات سے واقفیت  کراتے ہوئے عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ بھٹکل  میں  بظاہر سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے، مگر اندرونی طور پر حالات بالکل ٹھیک نہیں ہے، انہو ں نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ بھٹکل میں ایک کے بعد ایک کئی طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں، مگر پولس اور انتظامیہ شرپسندوں کےخلاف کسی بھی طرح کی کاروائی نہیں کررہی ہے، انہوں نے مندروں میں گوشت پھینکے جانے والے معاملات سمیت پولس تھانہ میں کانگریس  لیڈر پر حملہ کرنے کے تعلق سے بھی پولس کی کارکردگی پر سوالات اُٹھائے، البتہ کہا کہ اس تعلق سے تنظیم پولس کے اعلیٰ حکام کےساتھ رابطہ میں ہے۔

عنایت اللہ شاہ بندری نے تنظیم کے سماجی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کراتے ہوئے کہا کہ تنظیم میں زکاۃ کا اچھا نظام چلتا ہے اور ہم مستحق لوگوں کو ہرممکن مالی تعائون فراہم کرتے ہیں، عنایت اللہ  نے عید ملن تقریب میں موجود تمام لوگوں سے تنظیم کے لئے  اپنی اپنی زکواۃ کی رقم جماعت کے  ذمہ داران کے ذریعے فراہم کرنے کی اپیل کی۔

مولانا مقبول کوبٹے ندوی نے اپنے خطاب میں معاشرہ میں پھیلی برائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عوام سے اُن سے بچنے کی تاکید، انہوں نے جدہ جماعت کی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے  عیدملن تقریب کے کامیاب انعقاد پر ذمہ داران کو مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب میں بچوں نے دلچسپ اور مزاحیہ پروگرام  پیش کئے اور حاضرین نے اُن کی خوب ہمت آفزائی کی۔

تقریب کے پہلے سیشن کاآغاز برماور سید قطب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،  عیدملن تقریب کے کنوینر عبدالمعزجوکاکو نے استقبالیہ پیش کیا۔اُسامہ مُنیری نے نعت پاک پیش کی، جس کے بعد تعلیمی ایوارڈ کمیٹی کے کنوینر نوید ائیکری نے جدہ میں زیرتعلیم بھٹکل کے ہونہارطلبا کو تعلیمی ایوارڈ کے لئے اسٹیج پر بلاتے ہوئے مہمانوں کے ہاتھوں ایوارڈ پیش کیا۔جبکہ  لئیق کے ایس نے پروگرام کی نظامت کی۔

جماعت کے صدر نعمان علی اکبرا نے پروگرام کی صدارت کی اور آخر میں جماعت کے جنرل سکریٹری عُبیداللہ عسکری نے کلمہ تشکر پیش کیا۔

عیدملن تقریب میں خواتین کے لئے الگ پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس میں  بھٹکل جامعات الصالحات کی مہتممہ محترمہ زینت النساء بنت شبیر احمد رکن الدین عرف زینت آپا کی  بھٹکل کی خواتین کے لئے دی جانے والی خدمات کی خوبصورت انداز میں  سراہنا کی گئی اور اُن کی خدمت میں  سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ خیال رہے کہ خواتین کے لئے فیضان شاہ بندری کی زوجہ نے کنوینرشپ کی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔

عید ملن کے لئے اسٹیج پروگرام کی ذمہ داری شعیب کوٹیشور، زاہد رکن الدین اور عبدالسلام دامودی کو سونپی گئی تھیں، جبکہ طعام کی ذمہ داری عارف قاسمجی، ہال کے لئے ارشد ائیکری، انعامات کے لئے قمر سعدا اور والنٹیر کے لئے ریحان کوبٹے نے اپنے اپنے طور پر ذمہ داری سنبھالیں۔

آخر میں ریفل ڈراء کے ذریعے کافی ممبران نے قیمتی انعامات حاصل کئے جس میں پہلا انعام  1,25,000 روپیہ نقد، تین ایکٹیوا اسکوٹر ودیگر کافی انعامات تقسیم کئے گئے۔

پروگرام میں عمرہ کی ادائیگی  کے لئے آئے ہوئے بھٹکلی مہمانان کو خصوصی دعوت دی گئی تھی جس سے کافی احباب نے شرکت کی اور انعامات میں مہمانوں کو بھی شامل کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...