جے ڈی ایس صدر پی جی آر سندھیا نے سدرامیا پر لگایا اقتدار کے نشہ میں چور ہونے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 2:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25فروری(ایس او نیوز) جنتادل (ایس) کے قومی کارگذار صدر پی جی آر سندھیا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اقتدار کے نشہ میں چور ہوچکے ہیں اسی لئے انہیں کسی کی عزت واحترام اور مرتبہ کی پرواہ نہیں ہے، ایک بار اقتدار کا نشہ اتر جائے تو وہ راہ راست پر آجائیں گے۔آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سدرامیا 1979میں جنتاپارٹی کے صدر رہے، 1983میں جنتاپارٹی امیدوار کے طور پر ہی انتخاب لڑکر کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر سدرامیا کو سیاسی طور پر پروان چڑنے کا موقع دیوے گوڈا نے بحیثیت صوبائی صدر دیا تھا نہ کہ رام کرشنا ہیگڈے نے۔ انہوں نے کہاکہ کنڑا زبان وادب کے تئیں سدرامیا کے لگاؤ کو دیکھتے ہوئے اس وقت دیوے گوڈا نے پارٹی کے سینئر قائدین جے ایچ پٹیل ، رام کرشنا ہیگڈے ، جیوراج آلوا اور بی راچیا کو نظر انداز کرکے سدرامیا کو کنڑا واچ ڈاگ کمیٹی کا چیرمین بنایا۔ اس کے بعد جب دیوے گوڈا اور رام کرشنا ہیگڈے میں اختلافات پیدا ہوگئے تب بھی سدرامیا کا شمار دیوے گوڈا کے ساتھ کیاگیا۔ دوبارہ جب دیوے گوڈا اور رام کرشنا ہیگڈے میں اتحاد ہوا اور ریاست میں جنتادل حکومت قائم ہوئی تو سدرامیا کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی دیوے گوڈا نے دیا تھا نہ کہ ہیگڈے یا کسی اور لیڈر نے۔ سدرامیا کو سیاسی طور پر پروان چڑھانے والے دیوے گوڈا کو نظر انداز کرنے والے سدرامیا دوسروں سے کس حد تک وفاداری کریں گے اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کرپشن اپنی تمام حدود کو پارکرچکا ہے۔حکومت کو کوئی دس فیصد اور کوئی 90 فیصد قرار دے رہا ہے، اس طرح کے الزامات اور جوابی الزامات جمہوری نظام کے تحت صحت مند نہیں ہیں۔ ریاستی عوام کو یہ معاملات کافی سنجیدگی سے لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو دلتوں ، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات پر مشتمل اہندا کامسیحا قرار دینے والے سدرامیا نے ان طبقات کی فلاح کیلئے کیا کیا ہے اس کا جواب انہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سدرامیا نے بھاگیہ کے نام سے جو مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں وہ عوامی نوعیت کی ہیں۔ اس کا کسی مخصوص طبقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراور سابق رکن پارلیمان ایچ وشواناتھ نے اپنے کٹر سیاسی حریف سدرامیا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے دنوں میں ریاست میں گھپلوں سے پاک حکومت کے قیام کی ضرورت ہے، اور جنتادل (ایس) ہی کانگریس اور بی جے پی کا بہترین متبادل ہے۔ پسماندہ طبقات کو انصاف اور ریاست کے مفادات کی ترقی پر ایک علاقائی سیاسی قوت ہونے کے ناطے جے ڈی ایس کے علاوہ کوئی بھی توجہ نہیں دے سکے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔