پٹرول پمپ پر جلد ملیں گے ایل ای ڈی بلب، ٹیوب لائٹ اور پنکھے

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2017, 8:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک بھر میں اب صارفین کو بجلی کی کم کھپت کرنے والے ایل ای ڈی بلب، ٹیوب لائٹ اور چھت کے پنکھے جلدی پٹرول پمپ پر کم قیمت پر ملیں گے۔صارفین ایل ای ڈی بلب 65 روپے میں، ٹیوب لائٹ 230 روپے میں اور پنکھا 1150 روپے میں خرید سکیں گے، جو اس وقت مارکیٹ میں ایل ای ڈی بلب 90 سے 100 روپے میں ٹیوب لائٹ 600 سے 700 روپے میں اور پنکھا 1700 سے 1800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔بجلی کے ان آلات کو توانائی ایفشنسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) تین سرکاری تیل کمپنیوں ہندوستان پٹرولیم، انڈین آئل اور بھارت پٹرولیم کو دے گی۔ ان تینوں تیل کمپنیوں کا ای ایس ایس ایل کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر جمعرات کو دستخط ہونے تھے پر مرکزی جنگلات و ماحولیات کے وزیر انل مادھودیو کے انتقال کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی کر دیا گیا، اب جلدی اس ایم او یو پر دستخط ہو جائیں گے اور شاید ایک ماہ میں یہ آلات پٹرول پمپ پر بکنے شروع ہو جائیں گے۔ ان تینوں کمپنیوں کے ملک بھر میں 53000 پٹرول پمپ ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...