پٹرول ۔ ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ پردہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 12:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،13؍ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو پٹرول ۔ ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کرایک مفاد عامہ کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کورٹ نے مرکز سے قیمتوں میں اضافہ ہونے سے متعلق جواب طلب کیا ہے اورمعاملے کی آئندہ سماعت 16 نومبرکومقررکی ہے۔عدالت نے عرضی گزارسے بھی کہا ہے کہ 4 ہفتے کے اندروہ مرکزی حکومت کو پرزنٹیشن دیں اوربتائیں کہ کیسے پٹرول ۔ ڈیژل کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پٹرول ۔ ڈیژل کی قیمت حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ کیسے اس پرعدالت حکم دے سکتی ہے، لہٰذا 16 نومبرتک عرضی گزاراورمرکزی حکومت اس بابت جواب دائر کریں۔اس عرضی میں اسینشیل کموڈٹیزایکٹ 1955 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ضروری اشیا کو مناسب قیمتوں پرعام لوگوں تک پہنچائیں۔ گزشتہ دنوں مسلسل پٹرول ۔ ڈیژل کی قیمتوں کے متعلق عدالت سے گہارلگائی گئی ہے کہ وہ مرکزکو فوری حکم دیں، جس سے عام لوگوں کو کچھ راحت مل سکے۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ تیل کمپنیاں فی الحال جس قیمت پرپٹرول اورڈیژل فروخت کررہی ہیں، وہ سیدھے طور پراسینشیل کموڈیٹیزایکٹ 1955 کے سیکشن 3 (1) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس کے لئے تیل کمپنیوں پر جرمانہ بھی لگایا جانا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ بینک اکاونٹ اور موبائل نمبر کیلئے آدھار کارڈ ضروری نہیں

 سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکز کے اہم آدھار کارڈ  پروگرام اور اس سے وابستہ 2016 کے قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی کچھ عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے کہا کہ آدھار آئینی طور پر ویلڈ ہے ۔ س

سرکاری ملازمتوں میں جاری رہے گا پروموشن میں ریزرویشن ، سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

سپریم کورٹ نے بدھ کو ایس سی ایس ٹی ملازمین کو پروموشن میں ریزوریشن کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں پروموشن  مین ریزرویشن جاری رہے گا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصلہ پر از سر نو غور وخوض کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپرقبول کرنے میں دقت نہیں :دیوے گوڑا

آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کی طرف سے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو غیربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد کا وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار پیش کئے جانے کے ایک دن بعد ہی پیر کو اس مہم کو اس وقت بڑی حمایت ملی جب سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا نے کہاکہ اس میں ان کی ...

رافیل سودے میں ملک کو کیوں چونا لگایا گیا؟ پاکستان کی آڑ میں چھپنے کی بجائے مودی حکومت جواب دے:کانگریس

کانگریس نے رافیل طیارہ سودے میں مودی حکومت پر پاکستان کی آڑ میں چھپنے اور سچائی چھپانے کے لئے مسلسل جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں اب گمراہ کرنے کی پالیسی نہیں چلے گی، اس لئے ملک کو اصلیت بتائی جانی چاہئے ۔