مودی حکومت کی مار، مہاراشٹر میں پٹرول 90 کے پار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 11:14 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مستقل جاری ہے اور آج کے اضافہ کے بعد پٹرول کی قیمت مہاراشٹر میں 90 روپے فی لیٹر کو پار کر گئی ہے اور اب وہاں ایک لیٹر پٹرول90.05 روپے کا مل رہا ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ممبئی میں یہ قیمت14 پیسے بڑھ کر 88.26 روپے ہو گئی ہے جبکہ دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.87 روپے ہے۔ ادھر ڈیزل کی قیمتوں میں بھی15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں77.47 روپے فی لیٹر ہے جبکہ دہلی میں72.97 روپے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے کے بیچ اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں 3.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں4.21 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے اور عالمی منڈی کے حالات کو دیکھا جائے تو اضافے کا یہ سلسلہ ابھی جاری رہے گا۔

ادھر پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس اور حزب اختلاف کی دیگر سیاسی پارٹیاں حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتری ہوئی ہیں اور یہ حکومت کے لئے اس لئے بھی پریشانی کا سبب ہے کیونکہ چند ماہ بعد بی جے پی کی قیادت والی کئی اہم ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں اور ان کے چند ماہ بعد عام انتخابات ہونے ہیں۔ حکومت کے پاس قیمتیں کم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ وہ ایکسائز ڈیوٹی کم کر دے مگر حکومت کے رویہ سے نہیں لگتا کہ وہ ایسا کچھ کرے گی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری جانب ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت مستقل گر رہی ہے جس کی وجہ سے ابھی قیمتیں اور بڑھیں گی۔ روپے کی قیمت جس تیزی کے ساتھ نیچے گر رہی ہے اس سے ہندوستانی صنعت کو زبردست نقصان ہو رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 82.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ڈیزل 73.97 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ راجدھانی دہلی میں کل پٹرول 82.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر ...

رافیل کو لے کر فرانس کے سابق صدر اولند کے تبصرے پر بولے ارون جیٹلی؛ وہ اپنی ہی بات کاٹ رہے ہیں

رافیل سودے میں ریلائنس کے لئے لابنگ کرنے کے الزام میں گھری مودی حکومت کے دفاع میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے فیس بک پر پوسٹ لکھا ہے۔جیٹلی نے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولند کے اس بیان پرسوال اٹھائے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہند نے ہی ریلائنس کا نام تجویز کیا تھا اور اس ...

اکتوبر 2 سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے کانگریس گھر گھر جا کر مانگے گی چندہ

لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس آئندہ دو اکتوبر سے ’ڈور ٹو ڈور ‘رابطہ مہم شروع کرنے جا رہی ہے جس میں وہ لوگوں سے ووٹ کے ساتھ ساتھ انتخابی چندہ بھی مانگے گی۔پارٹی نے دو اکتوبر سے 19 نومبر تک چلنے والے اس مہم کو ’عوامی رابطہ مہم‘ کا نام دیا ہے۔کانگریس صدر راہل ...

ہریانہ گینگ ریپ کیس: مفروراہم ملزم فوج کے جوان پنکج اور منیش کو پولیس نے کیا گرفتار

ہریانہ گینگ ریپ معاملے میں تقریباً واقعہ کے 10 دن بعد ریاست کی پولیس نے اس معاملے میں مفروردو ملزمان کو اتوار کو گرفتار کر لیا۔پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی)بی ایس سندھونے کہا کہ منیش اور بری فوج کے جوان پنکج کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس کیس میں شامل تمام اہم ملزمان کو گرفتار کیا جا ...

سعودی عربیہ کاقومی دن:دہلی میں شاندا ر تقریبات کا اہتمام

سعودی عربیہ کے قومی دن کے موقع پر سعودی سفیر ڈاکٹر سعود محمد الساطی نے کل یہاں ایک پروقار اور شاندا ر تقریب کا اہتمام کیا جس میں انفارمیشن و ٹکنالوجی اور کلچر و سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت الفونس جوسف کنن تھنم مہمان خصوصی کے طورپرشریک ہوئے۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 82.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ڈیزل 73.97 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ راجدھانی دہلی میں کل پٹرول 82.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر ...

روپے کی قدر میں گراوٹ:سستاحج کرانے کادعویٰ بھی فرضی؟ حجاج کرام پر بوجھ میں اضافہ ،مزید پیسے وصولے جاسکتے ہیں

سرکارایک طرف دعویٰ کررہی ہے کہ اس نے اس بارسستاحج کرایاہے ۔لیکن اب روپیے کی گراوٹ کی وجہ سے پھرحاجیوں سے وصولی کی جائے گی ۔عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں ہورہی گراوٹ کی وجہ سے اب حجاج کرام پر مزید بوجھ پڑنے والاہے۔