چار ہفتہ بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹھہراؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں میں بدھ کو چھ دن بعد بریک لگا۔ تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں نے دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی۔

تیل فروخت کرنے والی کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔ اس سال 13 اگست کے بعد سے 29دن میں دونوں اہم ایندھنوں کی قیمت میں ایک بار بھی کمی نہیں ہوئی جب کہ اس دوران کئی مواقع پر خام تیل کی قیمت میں گراوٹ اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہاہے۔

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ کے دو پٹرول پمپ پر پٹرول کی قیمت 91.02 روپے فی لیٹر رہی۔ دونوں مقامات پر ڈیزل 78.94 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ان میں ایک پٹرول پمپ ضلع کے دھرم آباد میں اور ایک کوریگاؤں میں ہے۔ ضلع ناندیڑ کے ساتھ بہت سے دوسرے مقامات پر اور ضلع پربھني میں بہت سے پٹرول پمپوں پر پٹرول 90 روپے اور ڈیزل 78 روپے فی لیٹر کے پار کرگیا۔

دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.87 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ ممبئی میں پٹرول 88.26 روپے، کولکتہ میں 83.75 روپے اور چنئی میں 84.05 روپے فی لیٹر پربرقرار رہا۔ ڈیزل کی قیمت دہلی میں 72.97 روپے، ممبئی میں 77.47 روپے، کولکتہ میں 75.82 روپے اور چنئی میں 77.13 روپے فی لیٹر رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ بینک اکاونٹ اور موبائل نمبر کیلئے آدھار کارڈ ضروری نہیں

 سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکز کے اہم آدھار کارڈ  پروگرام اور اس سے وابستہ 2016 کے قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی کچھ عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے کہا کہ آدھار آئینی طور پر ویلڈ ہے ۔ س

سرکاری ملازمتوں میں جاری رہے گا پروموشن میں ریزرویشن ، سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

سپریم کورٹ نے بدھ کو ایس سی ایس ٹی ملازمین کو پروموشن میں ریزوریشن کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں پروموشن  مین ریزرویشن جاری رہے گا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصلہ پر از سر نو غور وخوض کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپرقبول کرنے میں دقت نہیں :دیوے گوڑا

آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کی طرف سے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو غیربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد کا وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار پیش کئے جانے کے ایک دن بعد ہی پیر کو اس مہم کو اس وقت بڑی حمایت ملی جب سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا نے کہاکہ اس میں ان کی ...

رافیل سودے میں ملک کو کیوں چونا لگایا گیا؟ پاکستان کی آڑ میں چھپنے کی بجائے مودی حکومت جواب دے:کانگریس

کانگریس نے رافیل طیارہ سودے میں مودی حکومت پر پاکستان کی آڑ میں چھپنے اور سچائی چھپانے کے لئے مسلسل جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں اب گمراہ کرنے کی پالیسی نہیں چلے گی، اس لئے ملک کو اصلیت بتائی جانی چاہئے ۔