پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی رہے گی جاری؟ لہٰذا ملے گی راحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2018, 10:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 8نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں راحت کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کا فائدہ گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمت میں کمی کے طور پر مل رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ نہیں ہے۔اس کی تین اہم وجوہات ہیں ۔امریکہ نے ایران پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کے بعد ایران سے تیل خریدنا بہت سے ممالک کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ اگرچہ امریکی نے ہندوستان، چین اور جاپان سمیت 8 ممالک کو فی الحال اس سے مستثنیٰ رکھاہے۔اس سے ایران سے بھارت کو تیل درآمد کرنے میں آسانی ہوگی، خام تیل کی فراہمی بنی رہے گی۔ سعودی عرب پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ خام تیل کی کافی ذخیرہ ہے۔ اس کی وجہ سے اس کی فراہمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے مسلسل فراہمی ہونے کا ہی اثر ہے کہ خام تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ خام تیل کی قیمتیں کم ہونے اورڈالرکی مانگ کم ہونے کا فائدہ روپیہ کوملے گا۔ اس کی وجہ سے روپیہ ڈالر کے مقابلے مضبوط ہوگا، اس سے تیل کمپنیوں کی قیمت کم ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...