پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2018, 11:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دسویں دن کمی درج کی گئی۔ راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اور پٹرول کی 21 پیسے کم ہوکر بالترتیب 68.58 روپے اور 77.42 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ گزشتہ دس دنوں میں پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ اس سے پہلے 14 مئی سے 30 مئی تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

کولکاتہ میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 80.07 روپے اور ڈیزل کی 71.13 روپے فی لیٹر درج کی گئی ہے۔ ممبئی میں دونوں ہی ایندھن ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔یہاں پٹرول 85.24 روپے اور ڈیزل 73.02 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 80.37 روپے اور 72.40 روپے فی لیٹر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔